Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ارفع کریم کے نام

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ارفع کریم کے نام

    السلام علیکم

    ماں باپ کے لیے اپنے بچوں کی جُدائی کو برداشت کرنا کیسا ہوتا ہے اس کا مجھ کو اندازہ ہے۔۔۔ ارفع کریم کی ڈیٹھ کی خبر سُن کر کچھ الفاظ دماغ میں آ رے جو آپ لوگوں سے شئیر کر ری۔۔۔

    ڈھل گئی رات کوئی بات کرو
    تجھ سے ملنے کو آئی ہوں
    کاسئہ جاں کو لیے
    اشک بکف
    دست بی دل
    چند لمحے جو ہیں تنہائی کے
    ان کو غنیمت جانو
    دن چڑھے
    جوق در جوق چلے آئیں گے
    سوگواروں کے ہجوم
    بچے اور بوڑھے
    غریب اور امیر
    چاہنے والے تیرے
    تیری الفت کے اسیر
    بانٹنے آئیں گے تیرے غم کو
    پونچھنا چاہیں گے چشم نم کو
    دینے آئیں گے محبت کا صلہ
    کرنے آئیں گے گلہ
    کہ تجھے جانے کی
    اتنی بھی جلدی کیا تھی
    زہے قسمت تیری
    زہے قسمت میری
    لیکن اے جاں!۔
    یہ حقیقت ہے اگر
    یہ بھی تو ایک حقیقت ہے
    کہ یہ تنہائی کے لمحات
    کتنے لمبے ہیں
    کٹھن بھی ہیں بہت
    کیسے گزریں گے مجھے معلوم نہیں
    للہِ الحمد کہ مالک کی رضا کے آگے
    سر تسلیم ہے خم
    وہ اگر خوش ہے
    تو میں بھی خوش ہوں
    اور یہ مرحلہ محرومی کا
    آخر کار گزر جائے گا
    لیکن تم کو کیا معلوم
    کیسی قیامت ٹوٹی
    نہ مرے پاس کوئی الفاظ، نہ کوئی لحجہ
    ایک دو پل کی نہیں بات
    کہ یہ بات زمانے کی ہے
    لوٹ کر نہ آنے کی ہے
    اس لیے میری جاں!۔
    میری تنہائی کو غنیمت جانو
    ڈھل گئی رات
    کوئی بات کرو۔۔۔۔۔
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

  • #2
    Re: ارفع کریم کے نام

    ایک بہترین تحریر ایک زندہ شاعری ایک جاگتی سلگتی حقیقت

    بہت عمدہ کرسٹل
    :rose
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: ارفع کریم کے نام

      بہت عمدہ کرسٹل جی
      بہت ہی دردناک
      اس نظم کی ایک ایک لائن
      اس وقت مجھ پر کیا کیفیت طاری کررہی ہے
      اس کو میں بیان نہیں کرسکتا





      Comment


      • #4
        Re: ارفع کریم کے نام

        :rose

        shocking news ....itni choti si age main us nay itni taraqqai ki or is dunia say bhi jaldi chali gai .....!
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #5
          Re: ارفع کریم کے نام

          عرفا تیری قابلیت کو سلام

          گڑیا آپ کی یہ تحریرایک سچائی کی غماز ہے لیکن اُف یہ سچائی
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: ارفع کریم کے نام

            وعلیکم السلام
            بہت ہی عمدہ بہت ہی درد ناک
            شئیرنگ ڈئیر

            Comment


            • #7
              Re: ارفع کریم کے نام

              Walaikum Assalaam

              Comment


              • #8
                Re: ارفع کریم کے نام

                :rose

                Comment


                • #9
                  Re: ارفع کریم کے نام

                  بہت عمدہ
                  sigpic

                  Comment


                  • #10
                    Re: ارفع کریم کے نام

                    bohot khoob

                    Comment

                    Working...
                    X