ہم ٹوٹ کربھی بکھریں گے تو غوغا نہ کریں گے
اے جانِ جاں ھم کبھی تجھے رسوا نہ کریں گے

تیرا ہر ستم کرلیں گے گوا را فقط ہنس ہنس کر
بزم ِ دنیا میں کبھی تیرے نام کا چرچا نہ کریں گے

اہل ِمحبت کا شیوہ نہیں توھین ِ خدا ئے محبت
جان دے دیں گے واللہ مگر ھر گز ایسا نہ کریں گے

تیرا ہر الزام ہم لے لیں گے اپنے سر پر تیری خاطر
مٹ جائیں گے تیرے قدموں میں ،تما شا نہ کریں گے

وردہ ہم سر فروشانِ عشق کا احوال مت پو چھا کر
مر بھی گئے تو پا کیزگیءِدامن ِیار کومیلا نہ کریں گے

Comment