Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Biography Allama Iqbal

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Biography Allama Iqbal


    قلمی نام
    علامہ اقبال


    نام
    شیخ محمد اقبال



    نام والد
    شیخ نور محمد

    شاعر

    سیالکوٹ , پاکستان


    پیدائش
    1877-11-09 سیالکوٹ - پاکستان
    وفات
    1938-04-21 لاہور - پاکستان



    ویب سائٹ
    www.allamaiqbal.com


    پہلا جلسہ عام جس میں دوستوں کے اسرار نے اقبال کو پبلک کے روبرو کھینچ بلایا انجمن حمایتِ اسلام کا عظیم الشان جلسہ بابت 1899ء تھا جہاں اُس نے "نالۂ یتیم" کے عنوان سے ایک دل گذاد نظم پڑھی. یہ نظم ایسی مقبول ہوئی کہ جلسے میں باربار اس کے پڑھنے کی فرمائش ہوئی تھی. اور اس پر یتیم خانے کے لیے چندے کی بارش ہو رہی تھی

    24 فروری 1900ء کو انجمن حمایت اسلام کے اجلاسِ عام میں 35 بند کا ایک مسدس پڑھا

    شیخ محمد اقبال ایم اے قائم مقام پروفیسر گورنمنٹ کالج. لاہور کی پہلی دفعہ پہلی نظم ""کوہستانِ ہمالہ" کے عنوان سے "مخزن" لاہور کے شمارہ اپریل 1901ء میں شائع ہوئی

    "مخزن" شمارہ جون 1901ء میں پہلی دفعہ غزل" نہ آتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی - مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی! " شائع ہوئی

    "مخزن" شمارہ 1902ء میں پہلی دفعہ نثری مضمون زبانِ اُردو کے عنوان سے ڈاکٹر رائٹ برجنٹ کے ایک مضمون کا ترجمہ شائع ہوا

    "مخزن" کے شمارہ جنوری 1905ء میں فارسی نظم "سپاس جنابِ امیر" شائع ہوئی

    آخری کلام بازبان شاعر......."فوت ہونے سے پہلے 5 بجکر 5 منٹ پر اپنی یہ رباعی پڑھی جو گذشتہ دسمبر میں انہوں نے کہی تھی ... سرود رفتہ باز آید کہ ناید؟ ... نسیمے از حجاز آید کہ ناید؟ ... سر آمد روزگار ایں فقیرے ... دگر دانائے راز آید کہ ناید؟



    شاگردانِ اقبال

    ڈاکٹر ہیرا لال چوپڑا، پروفیسر کلکتہ یونیورسٹی، شعبہ اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر، ڈی لِٹ، تہران یونیورسٹی - وفات 21 جنوری 1994


    مبرشپ و عہدے


    == 12 نومبر 1899ء کو انجمن حمایت اسلام کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے
    == 27 اپریل 1937ء کو انجمن حمایت اسلام کے صدر منتخب ہوئے

    دو ناکامیاں

    دسمبر 1898ء میں پی ای ایل کا امتحان دیا - وہ جورسپروڈنس کے پرچے میں ناکام رہے
    == 1901ء میں انھوں نے اکسٹرا اسسٹنٹ کمیشنر کا امتحان دینا چاہا لیکن طبی بورڈ نے انھیں اس کے لئے ناموزوں قرار دی


    ملازمت

    == جون 1903ء اسسٹنٹ پروفیسر فلسفہ، گورنمنٹ کالج. لاہور- یکم ستمبر 1905ء سے تین سال کی اعلٰی تعلیم کے لئے رخصت لیکر کیمرج چلے گئے
    == پروفیسر ٹامس آرنلڈ، پروفیسر عربی، یونیورسٹی کالج لندن کی تین ماہ کی رخصت پر ان کی جگہ معلم عربی کے فرائض انجام دیئے



    تعلیمی سفر

    == اعلٰی تعلیم کے حصول کے لئے یکم ستمبر 1905ء کو بمبئی میل سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے - 2 ستمبر 1905ء کی صبح دہلی پہنچے - 4 ستمبر 1905ء کو بمبئی پہنچے- 7 ستمبر کو بحری سفر شروع ہوا- 12 ستمبر کو عدن سے ایک خط دوست کے نام پوسٹ کیا - 23 ستمبر کی صبح مارسیلز پہنچے اور وہاں سے برٹش چینل سے ٹرین سے ڈوورا اور وہاں سے لندن پہنچے- جہاں شیخ عبدالقادر نے ان کا استقبال کیا۔











  • #2
    Re: Biography Allama Iqbal

    thanks for the Information
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

    Comment


    • #3
      Re: Biography Allama Iqbal

      v nice Information

      Comment


      • #4
        Re: Biography Allama Iqbal

        thanks to all





        Comment

        Working...
        X