جبریل (عليہ السلام) و ابلیس
جبریل (عليہ السلام)
ھمدمِ دیرینہ! کیسا ہے جہانِ رنگ و بو؟
ابلیس
سوزوسازو درد و داغ و جستجوئے و آرزو
جبریل (عليہ السلام)
ہر گھڑی افلاک پر رہتی ہے تیری گفتگو
کیا نہیں*ممکن کہ تیرا چاکِ دامن ہو رفو؟
ابلیس
آہ اے جبریل تو واقف نہیں*اس راز سے
کر گیا سرمست مجھ کو ٹوٹ کر میرا سُبو!
اب یہاں میری گذر ممکن نہیں، ممکن نہیں
کس قدر خاموش ہے یہ عالمِ بے کاخ و کوُ!
جس کی نومیدی سے ہو سوزِ درونِ کائنات
اسکے حق میں*"تَقنَطو" اچھا ہے یا "لَا تَقنَطو"؟
جبریل (عليہ السلام)
کھو دیئے انکار سے تُو نے مقاماتِ بُلند
چشمِ یزداں میں فرشتوں کی رہی کیا آبرو!
ابلیس
ہے مری جراءت سے مشتِ خاک میں*ذوقِ نو
میری فتنے جامہء عقل و خرد کا تار و پو!
دیکھتا ہے تُو فقط ساحل سے رزمِ خیر و شر
کون طوفاں کے طمانچے کھا رہا ہے؟ میں کہ تُو؟
خضر بھی بے دست و پا، الیاس بھی بے دست و پا
میرے طوفاں یم بہ یم، دریا بہ دریا، جُو بہ جُو!
گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہء آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو؟
میں*کھٹکتا ہوں دلِ یزداں*میں*کانٹے کی طرح!
تُو فقط! اَللہ ھُو، اَللہ ھُو،اَللہ ھُو!
جبریل (عليہ السلام)
ھمدمِ دیرینہ! کیسا ہے جہانِ رنگ و بو؟
ابلیس
سوزوسازو درد و داغ و جستجوئے و آرزو
جبریل (عليہ السلام)
ہر گھڑی افلاک پر رہتی ہے تیری گفتگو
کیا نہیں*ممکن کہ تیرا چاکِ دامن ہو رفو؟
ابلیس
آہ اے جبریل تو واقف نہیں*اس راز سے
کر گیا سرمست مجھ کو ٹوٹ کر میرا سُبو!
اب یہاں میری گذر ممکن نہیں، ممکن نہیں
کس قدر خاموش ہے یہ عالمِ بے کاخ و کوُ!
جس کی نومیدی سے ہو سوزِ درونِ کائنات
اسکے حق میں*"تَقنَطو" اچھا ہے یا "لَا تَقنَطو"؟
جبریل (عليہ السلام)
کھو دیئے انکار سے تُو نے مقاماتِ بُلند
چشمِ یزداں میں فرشتوں کی رہی کیا آبرو!
ابلیس
ہے مری جراءت سے مشتِ خاک میں*ذوقِ نو
میری فتنے جامہء عقل و خرد کا تار و پو!
دیکھتا ہے تُو فقط ساحل سے رزمِ خیر و شر
کون طوفاں کے طمانچے کھا رہا ہے؟ میں کہ تُو؟
خضر بھی بے دست و پا، الیاس بھی بے دست و پا
میرے طوفاں یم بہ یم، دریا بہ دریا، جُو بہ جُو!
گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہء آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو؟
میں*کھٹکتا ہوں دلِ یزداں*میں*کانٹے کی طرح!
تُو فقط! اَللہ ھُو، اَللہ ھُو،اَللہ ھُو!
Comment