Re: شعر اور تصویر - Pic and Poetry تھرڈ نمبر 19
﷽
تھرڈ نمبر 19
میں بھی اپنی ذات کی محدودیت کے باوجود
لامکاں کی جستجو میں ، لامکاں تک آگیا
کون تھا وہ جس نے مجھ کو واقف منزل کیا
کھوج میں نکلا تو میر کاروان تک آگیا
بار ہا چاہا کہ اب تو ذات کی تکمیل ہو
بار ہا پھر میں غم سود و زیان تک آگیا
اپنی لامحدود طاقت آزمانے کے لئے
پھر کسی کا ہاتھ جسم ناتوان تک آگیا
کون ہے جس نے مجھے اپنوں سے بیگانہ کیا
کون ہے جو بڑھتے بڑھتے قلب و جان تک آگیا
میں تو خود سے بھی بیگانہ رہتا تھا مگر
خواہشون کے ساتھ چلتا پھر کہاں تک آگیا
تھرڈ نمبر 19
میں بھی اپنی ذات کی محدودیت کے باوجود
لامکاں کی جستجو میں ، لامکاں تک آگیا
کون تھا وہ جس نے مجھ کو واقف منزل کیا
کھوج میں نکلا تو میر کاروان تک آگیا
بار ہا چاہا کہ اب تو ذات کی تکمیل ہو
بار ہا پھر میں غم سود و زیان تک آگیا
اپنی لامحدود طاقت آزمانے کے لئے
پھر کسی کا ہاتھ جسم ناتوان تک آگیا
کون ہے جس نے مجھے اپنوں سے بیگانہ کیا
کون ہے جو بڑھتے بڑھتے قلب و جان تک آگیا
میں تو خود سے بھی بیگانہ رہتا تھا مگر
خواہشون کے ساتھ چلتا پھر کہاں تک آگیا
Comment