Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اشعار Ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: اشعار Ashaar

    یہ کیا کہ ساتھ ازل سے ہے ہمسفر منزل
    کسی جگہ تو کسی مرحلے کا ہونا تھا

    Comment


    • Re: اشعار Ashaar

      ہم اپنی ذات سے باہر نکل ہی آئے ہیں
      کبھی ہمیں بھی کسی راستے کا ہونا تھا

      Comment


      • Re: اشعار Ashaar

        میری پہچان رکھا درد کا دھبہ تُو نے
        خالی تصویر میں رہنے دیا چہرہ تُو نے

        Comment


        • Re: اشعار Ashaar

          تیری آواز مرے کان سے جاتی ہی نہیں
          بھول جاؤں تجھے اک روز کہا تھا تُو نے

          Comment


          • Re: اشعار Ashaar

            رات چمنی سے لگا تھا کوئی امید کا چاند
            دیکھ کھولا ہی نہیں اپنا دریچہ تُو نے

            Comment


            • Re: اشعار Ashaar

              دل کے کمرے میں کہیں کوئی کمی آج بھی ہے
              جانے کس حسن تناسب سے سجایا تُو نے

              Comment


              • Re: اشعار Ashaar

                روز گرتے ہیں ترے ہاتھ سے گھر کے برتن
                زندگی جینے کا سیکھا نہ قرینہ تُو نے

                Comment


                • Re: اشعار Ashaar

                  ٹوٹا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ
                  تڑپا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

                  Comment


                  • Re: اشعار Ashaar

                    کہتا نہیں کسی سے مگر جانتے ہیں ہم
                    رویا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

                    Comment


                    • Re: اشعار Ashaar

                      پھیلا کے اپنے گرد تصاویر اور خطوط
                      بکھرا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

                      Comment


                      • Re: اشعار Ashaar

                        اٹھتے قدم ہماری طرف روکتے ہوئے
                        اُلجھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

                        Comment


                        • Re: اشعار Ashaar

                          ہر زخم کا علاج مسیحائی میں نہیں
                          سمجھا ضرور ہو گا بچھڑنے کے بعد وہ

                          Comment


                          • Re: اشعار Ashaar

                            اِک دِل میں تھا اِک سامنے دریا اُسے کہنا
                            ممکن تھا کہاں پار اُترنا اسے کہنا

                            Comment


                            • Re: اشعار Ashaar

                              ہجراں کے سمندر میں ہیولا تھا کسی کا
                              اِمکاں کے بھنور سے کوئی اُبھرا اُسے کہنا

                              Comment


                              • Re: اشعار Ashaar

                                اِک حرف کی کرچی کہیں سینے میں چُبھی تھی
                                پہروں تھا کوئی ٹوٹ کے رویا اُسے کہنا

                                Comment

                                Working...
                                X