Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اشعار Ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: اشعار Ashaar

    برتر از اندیشہء سود و زیاں ہے زندگی
    ہے کبھی جاں اور کبھی تسلیمِ جاں ہے زندگی

    Comment


    • Re: اشعار Ashaar

      تو اسے پیمانہ امروز و فردا سے نہ ناپ
      جاوداں،پیہم دواں’ ہر دم جواں ہے زندگی

      Comment


      • Re: اشعار Ashaar

        اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے
        سرِ آدام ہے ضمیرِ کن فکاں ہے زندگی

        Comment


        • Re: اشعار Ashaar

          خام ہے جب تک تو ہے مٹی کا اک انبار تو
          پختہ ہوجائے تو ہے شمشیرِ زنہار تو !

          Comment


          • Re: اشعار Ashaar

            جو یقیں کی راہ پر چل پڑے
            اہیں منزلوں نے پناہ دی
            جنہیں وسوسوں نے ڈرادیا
            وہ قدم قدم پر بہک گئے

            Comment


            • Re: اشعار Ashaar

              یاد کرتا ہے زمانہ انہیں انسانوں کو
              روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو

              Comment


              • Re: اشعار Ashaar

                نہ گھبرا کثرتِ غم سے حصولِ کامیابی میں
                کہ شاخ گل میں پھول آنے سے پہلے خار آتے ہیں

                Comment


                • Re: اشعار Ashaar

                  وہ کونسا عقدہ ہے جو وا ہو نہیں سکتا
                  ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا

                  Comment


                  • Re: اشعار Ashaar

                    حلقہ کیے بیٹھے رہو اِک شمع کو یارو
                    کچھ روشنی باقی تو ہے، ہر چند کہ کم ہے

                    Comment


                    • Re: اشعار Ashaar


                      چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے​
                      اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے​

                      Comment


                      • Re: اشعار Ashaar

                        رات ہر چند کہ سازش کی طرح گہری ہے​
                        ۔۔۔ ۔۔صبح ہونے کا مگر دل کو یقیں رکھنا ہے​

                        Comment


                        • Re: اشعار Ashaar

                          شوق برہنہ پا چلتا تھا اور رستے پتھریلے تھے​
                          گھستے گھستے گھس گئے آخر کنکر جو نوکیلے تھے​

                          Comment


                          • Re: اشعار Ashaar


                            تو رہ نوردِ شوق ہے منزل نہ قبول​
                            لیلیٰ بھی ہمنشیں ہو تو محمل نہ کر قبول​

                            Comment


                            • Re: اشعار Ashaar

                              اس خرابے کی تاریخ کچھ بھی سہی، رات ڈھلنی تو ہے رُت بدلنی تو ہے​
                              خیمہء خاک سے روشنی کی سواری نکلنی تو ہے رُت بدلنی تو ہے​

                              Comment


                              • Re: اشعار Ashaar


                                کیا ہوا جو ہوائیں نہیں مہرباں، اک تغیّر پہ آباد ہے یہ جہاں​
                                بزم آغاز ہونے سے پہلے یہاں، شمع جلنی تو ہے رُت بدلنی تو ہے​

                                Comment

                                Working...
                                X