Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf ashaar

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Re: sirf ashaar


    اتنا کیا سوچتے ہو __؟ لکھ دو نہ
    لفظ اک " ہجر " ہی تو لکھنا ہے

    Comment


    • Re: sirf ashaar

      ہے دلِ شوریدۂ غالب طلسمِ پیچ و تاب
      رحم کر اپنی تمنّا پر کہ کس مشکل میں ہے

      Comment


      • Re: sirf ashaar

        جلوہ زارِ آتشِ دوزخ ہمارا دل سہی
        فتنۂ شورِ قیامت کس کی آب و گِل میں ہے

        Comment


        • Re: sirf ashaar

          رنجِ رہ کیوں کھینچیے؟ واماندگی کو عشق ہے
          اٹھ نہیں سکتا ہمارا جو قدم منزل میں ہے

          Comment


          • Re: sirf ashaar

            بس ہجومِ نا امیدی خاک میں مل جائے گی
            یہ جو اک لذّت ہماری سعئِ بے حاصل میں ہے

            Comment


            • Re: sirf ashaar

              نہ کسی پہ زخم عیاں کوئی، نہ کسی کو فکر رفو کی ہے
              نہ کرم ہے ہم پہ حبیب کا، نہ نگا ہ ہم پہ عدو کی ہے

              Comment


              • Re: sirf ashaar

                نہیں *خوفِ روزِ سیہ ہمیں، کہ ہے فیض ظرفِ نگاہ میں
                ابھی گوشہ گیر وہ اک کرن، جو لگن اُس آئینہ رُو کی ہے

                ۔

                Comment


                • Re: sirf ashaar

                  کفِ باغباں پہ بہارِ گل کا ہے قرض پہلے سے بیشتر
                  کہ ہر ایک پھول کے پیرہن، میں نمود میرے لہو کی ہے

                  Comment


                  • Re: sirf ashaar

                    نہ یہ غم نیا، نہ ستم نیا، کہ تری جفا کا گلہ کریں
                    یہ نظرتھی پہلے بھی مضطرب، یہ کسک تودل میں کبھو کی ہے

                    Comment


                    • Re: sirf ashaar

                      ھر چند کے گردش ایام بہت ہے
                      اپنے لیے اللّہ کا ایک نام بہت ہے

                      Comment


                      • Re: sirf ashaar

                        آزادی کی فکر ہے نہ کوشش نہ تمنا
                        “یاریو ں کو قفس میں ابھی آرام بہت ھے

                        Comment


                        • Re: sirf ashaar

                          کس طرح کھڑے ہوں گے وہ دنیا کے مقابل
                          جن کے لیے مایوسی کی ایک شام بہت ہے

                          Comment


                          • Re: sirf ashaar

                            جو ہم نے کہا ان سے کہ جاں تم پہ فدا ہے
                            کہنے لگے رہنے دو ابھی دام بہت ھے

                            Comment


                            • Re: sirf ashaar

                              کیسے ہو اب ان سے ملاقات بھی ممکن
                              ہمیں غم سے فرصت نہیں انہیں کام بہت ہے

                              Comment


                              • Re: sirf ashaar

                                یوں معاذ کا چرچا ہے لوگوں کی زباں پر
                                آدمی تو اچھا ہے مگر ناکام بہت ہے

                                Comment

                                Working...
                                X