Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ashaar collection " خواب"

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: ashaar collection " خواب"

    Neend pichhli sadi se zakhmi hai,
    Khwaab agli sadi ke dekhte hain

    Comment


    • #17
      Re: ashaar collection " خواب"

      Originally posted by life. View Post
      Neend pichhli sadi se zakhmi hai,
      Khwaab agli sadi ke dekhte hain
      :thmbup:
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #18
        Re: ashaar collection " خواب"

        جس کا آنکھوں میں بہت شور ہوا کرتا تھا
        خواب برسوں سے وہ خاموش پڑا ہے مجھ میں
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #19
          Re: ashaar collection " خواب"

          نیلا میرا وجود گھڑی بھر میں کر گیا
          وہ زہر کی طرح مرے دل میں اتر گیا

          پلکیں لرز کے رہ گئیں اور دیپ بجھ گئے
          الزام اب کے بار بھی آندھی کے سر گیا
          ...
          اب کس لئے سنبھال کے رکھوں بصارتیں
          آنکھوں سے خواب چھین کے جب خواب گر، گیا

          اس سے بچھڑ کے دل کا ہوا ہے عجیب حال
          پانے کی آرزو گئی، کھونے کا ڈر گیا

          جب موسموں نے پھر سے بغاوت کی ٹھان لی
          ٹہنی پہ پھول کھلنے سے پہلے بکھر گیا

          بہتر ہے خود رفو گری سیکھوں کہ آج تو
          گھاؤ کھلے ہی چھوڑ کے وہ چارہ گر گیا

          اس پر یقیں بحال ہوا تو وہ ایک دم
          اقرار کے مقام پہ آ کر مُکر گیا

          آنکھوں سے نیند، دل سے سکوں ہو گیا جدا
          لگتا ہے اپنے ساتھ کوئی ہاتھ کر گیا

          سورج نے ساتھ چھوڑا تو دیکھا پلٹ کے تب
          سوچا، جو ساتھ چلتا تھا سایہ کدھر گیا
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #20
            Re: ashaar collection " خواب"

            وہ ریت کر کے میرے خوابوں کی زمینوں کو
            میرے وجود میں دریا تلاش کرتا ہے
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #21
              Re: ashaar collection " خواب"

              وہ بھی غبارِ خواب تھا، ہم بھی غبارِ خواب تھے
              وہ بھی کہیں بکھر گیا، ہم بھی کہیں بکھرگئے


              (عدیم ہاشمی)



              Comment


              • #22
                Re: ashaar collection " خواب"

                ہم اپنی چشمِ تمنا میں ہیں سجائے ہوئے
                تمام خواب حقیقت سے منہ چرائے ہوئے

                Comment


                • #23
                  Re: ashaar collection " خواب"

                  :thanks:
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #24
                    Re: ashaar collection " خواب"

                    خواب میں وہ نظر آے تو پھر آنکھیں نہ کھلیں
                    میں نے مدت سے یہ منصوبہ بنا رکھا ہے
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment


                    • #25
                      Re: ashaar collection " خواب"

                      آنکھوں میں کوئی خواب اُترنے نہیں دیتا
                      یہ دل کہ مجھے چین سے مرنے نہیں دیتا

                      بچھڑے تو عجب پیار جتاتا ہے خطوں میں
                      مل جائے تو پھر حد سے گزرنے نہیں دیتا

                      وہ شخص خزاں رُت میں محتاط رہے کتنا
                      سوکھے ہوئے پھولوں کو بکھرنے نہیں دیتا

                      اِک روز تیری پیاس خریدے گا وہ گبرو
                      پانی تجھے پنگھٹ سے جو بھرنے نہیں دیتا

                      وہ دل میں تبسم کی کرن گھولنے والا
                      روٹھے تو رُوتوں کو بھی سنورنے نہیں دیتا

                      میں اُس کو مناؤں کہ غمِ دہر سے اُلجھوں
                      محسن وہ کوئی کام بھی کرنے نہیں دیتا

                      محسن نقوی
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment


                      • #26
                        Re: ashaar collection " خواب"

                        خواب مرتے نہیں

                        خواب دل ھیں نہ آنکھیں نہ سانسیں کہ جو
                        ریزہ ریزہ ھوئے تو بکھر جائیں گے
                        جسم کی موت سے یہ بھی مر جائیں گے

                        خواب مرتے نہیں
                        خواب تو روشنی ھیں نوا ھیں ھوا ھیں
                        جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں
                        ظلم کے دوزخوں سے بھی پھکتے نہیں
                        روشنی اور نوا اور ھوا کے علم
                        مقتلوں میں پہنچ کر بھی جھکتے نہیں

                        خواب تو حرف ھیں
                        خواب تو نور ھیں
                        خواب سقراط ھیں
                        خواب منصور ھیں

                        احمد فراز
                        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                        Comment


                        • #27
                          Re: ashaar collection " خواب"

                          بجا کہ آنکھوں میں نیندوں کے سلسلے بھی نہیں.
                          شکستِ خواب کے اب مجھ میں حوصلے بھی نہیں.

                          نہیں نہیں! یہ خبر دشمنوں نے دی ہو گی.
                          وہ آئے! آ کے چلے گئے! ملے بھی نہیں.

                          یہ کون لوگ اندھیروں کی بات کرتے ہیں.
                          ابھی تو چاند تری یاد کے ڈھلے بھی نہیں.

                          ابھی سے میرے رفوگر کے ہاتھ تھکنے لگے.
                          ابھی تو چاک مرے زخم کے سِلے بھی نہیں.

                          خفا اگرچہ ہمیشہ ہُوئے مگر اب کہ.
                          وہ برہمی ہے کہ ہم سے انھیں گِلے بھی نہیں.
                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment


                          • #28
                            Re: ashaar collection " خواب"

                            رات کے خواب سنائیں کس کو، رات کے خواب سہانےتھے
                            دھندلے دھندلے چہرے تھے، پر سب جانے پہچانے تھے

                            ضدّی، وحشی، الہڑ، چنچل، میٹھے لوگ رسیلے لوگ
                            ہونٹ ان کے غزلوں کے مصرعے، آنکھوں میں افسانے تھے

                            وحشت کا عنوان ہماری، ان میں سے جو نام بنی
                            دیکھیں گے تو لوگ کہیں گے، انشاء جی دیوانے تھے

                            ہم کو ساری رات جگایا، جلتے بُجھتے تاروں نے
                            ہم کیوں ان کے در پر اُترے، کتنے اور ٹھکانے تھے
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment


                            • #29
                              Re: ashaar collection " خواب"

                              aray wahh bahut khoob madam... abb to mai bahut tired hun jee... karta kuch mai v sharing...

                              Mana keh Majboori hai
                              Lekin neend bhi to zarori hai :l4:

                              Comment


                              • #30
                                Re: ashaar collection " خواب"

                                Originally posted by -=The Driver=- View Post
                                aray wahh bahut khoob madam... abb to mai bahut tired hun jee... karta kuch mai v sharing...

                                Mana keh Majboori hai
                                Lekin neend bhi to zarori hai :l4:
                                acha :l4:
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X