Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میں سراپا خواب ہوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میں سراپا خواب ہوں



    اس کے باوجود ۔۔۔


    کہ میں اس دنیا میں تمہارے لئے کوئی گھر نہیں بنا سکا


    تم نے فقط میرے دل میں رہنا گوارا کیا


    خواہشوں کو چھوڑنے میں پہل کی


    تم مسکرا سکتی تھیں


    مگر تم نے تنہائی میں رھنا ،


    مجھے یا د کرنا اور آنسو بہانا پسند کیا


    اپنے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے بجائے


    تمہیں میرے ہاتھوں کی ان دیکھی گرفت


    اچھی لگنے لگی


    صرف یہی نہیں


    رات جب بھی چاند تمہارے آنگن میں طلوع ہوا


    تم نے اپنی روشنی سے بھی زیادہ منور ہو کر


    میری زندگی کے اندھیروں کو اجالوں سے بھر دیا


    یہ جانتے ہوئے بھی


    کہ میں سراپا خواب ہوں


    جو دن کے طلوع ہونے پر


    اپنی جگہ خالی کردے گا

  • #2
    Re: میں سراپا خواب ہوں

    :thmbup:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ


      Comment


      • #4
        bohat ala
        :(

        Comment

        Working...
        X