Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وحشت دل نے کہیں کا بھی نہ رکھا لوگو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وحشت دل نے کہیں کا بھی نہ رکھا لوگو

    for u.......



    پھر وہی دشت۔۔۔۔





    ہو نہ دنیا میں کوئی ہم سا بھی پیاسا لوگو
    جی میں آتی ہے کہ پی جائیں یہ دریا لوگو
    کتنی اس شہر کے سخیوں کی سنی تھیں باتیں
    ہم جو آئے تو کسی نے بھی نہ پوچھا لوگو
    اتفاقا ہی سہی ۔۔پر کوی در کھلتا
    جھلملاتا پس چلمن کوئی سایا لوگو
    سب کے سب مست رہے اپنے نہاں خانوں میں
    کوئی کچھ بات مسافر کی بھی سنتا لوگو






    ہوں گے اس میں شہر میں کچھ اس کے بھی پڑھنے والے
    یوں تو یہ شخص بھی مشہور تھا خاصا لوگو
    کسی دامن ، کسی آنچل کی ہوا تو ملتی
    جب سر راہ یہ واماندہ گرا تھا لوگو








    اک تصویر تھی۔۔۔کیا جانئے کس کی تصویر
    نقش موہوم سے۔۔۔اور رنگ اڑا سا لوگو
    ایک آواز تھی کیا جانئے کس کی اواز
    اُس نے آواز کا رشتہ بھی نہ رکھا لوگو






    کچھ پتہ اس کا ہمیں ہو تو تمہیں بتالائیں
    کون گھر؟ کون نگر؟ کون محلہ لوگو
    چند حرفوں کا معما تھا وہ الجھا سلجھا
    اس نے تو نام بھی پورا نہ بتایا لوگو








    ہائے یہ درد کہ مشکل سے تھما تھا دل میں
    چاند پونم کا ابھی سے نکل آیا لوگو








    پھر وہی دشت، وہی دشت کی تنہائی ہے
    وحشت دل نے کہیں کا بھی نہ رکھا لوگو
    اس میں ہمت ہے تو در آئے اٹھا دے یہ حصار
    اپنے گنبد میں تو در ہے نہ دریچہ لوگو
    جی کی جی میں رہیں حسرتیں طوفانوں کی
    یہ سفینہ تو کنارے ہی پہ ڈوبا لوگو














    آج کی ڈاک سے کیا کوئی لفافہ آیا؟؟؟؟؟؟؟
    کیسی سرگوشیاں کرتے ہو ارے لوگو
    کوئی پیغام زبانی بھی نہیں۔۔کچھ بھی نہیں
    ہم نےاپنے آُ کو بہت دیر سنبھالا لوگو
    بند آنکھیں ہوئی جاتی ہیں۔۔پساریں پاوں
    نید سی نید؟ ہمیں اب نہ اٹھانا لوگو
    ایک ہی شب ہے طویل اتنی طویل۔۔اتنی طویل
    اپنے ایام میں امروز نہ فردا لوگو










    اب کوئی ائے تو کہنا کہ مسافر تو گیا
    یہ بھی کہنا بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو
    راہ تکتے ہوئے پتھرا سی گئیں تھیں آنکھیں
    آہ بھرتے ہوئے چھلنی ہوا سینہ لوگو
    ہونٹ جلتے تھے جو لیتا تھا کبھی آپ کا نام
    اس طرح اور کسی کو نہ ستانا لوگو




    ,
    :(

  • #2
    Re: وحشت دل نے کہیں کا بھی نہ رکھا لوگو

    اب کوئی ائے تو کہنا کہ مسافر تو گیا
    یہ بھی کہنا بھلا اب بھی نہ جاتا لوگو
    :tali:
    اس طرح اور کسی کو نہ ستانا لوگو
    .Umeed E SahaR...

    Comment

    Working...
    X