Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

محبّت ٹوٹ جاتی ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • محبّت ٹوٹ جاتی ہے

    محبّت میں اگر کوئی جھوٹ بولے تو
    محبّت روٹھہ جاتی ہے
    محبّت ٹوٹ جاتی ہے
    محبّت میں اداکاری نہیں چلتی
    محبّت میں *ریا کاری نہیں چلتی
    محبّت سچّے جذبوں سے بنا انمول موتی ہے
    محبّت زندگی میں فقط اک بار ہوتی ہے
    محبّت کانچ کی مانند
    محبّت آنچ کی مانند
    کہ جوں جوں وقت گزرے تو
    یہ ہر پل تیز ہوتی ہے
    سلگتی آگ کی مانند
    محبّت راگ کی مانند
    کہ اس کے سننے والوں پر
    عجب مدہوشی چھاتی ہے
    محبّت جھلملاتی ہے
    چمکتے چاند کی مانند
    محبّت ایک مورت ہے
    محبّت خوبصورت ہے
    یہ مورت سب کو بھاتی ہے
    کئی سجدے کراتی ہے
    محبّت ریل کی مانند
    کہ انجانے مسافر اس کی ہر پل
    راہ تکتے ہیں
    یہ بس اک بار آتی ہے
    اگر یہ چھوٹ جائے تو
    مسافر سوگ کرتے ہیں
    مسافر روگ کرتے ہیں
    محبّت جوگ کی مانند
    جسے اک بار لگ جائے
    وہ سب کچھہ بھول جاتا ہے
    محبّت دیوار سے لپٹی اک بیل کی مانند
    جو سدا بڑھتی ہی جاتی ہے
    محبّت خوشبو کی مانند
    جو ہر سو پھیل جاتی ہے
    محبّت گنگناتی ہے
    سُریلے گیت کے مانند
    کسی کے نرم ہونٹوں سے
    یہ جب لفظوں کی صورت میں نکلتی ہے
    تمنّا پھر مچلتی ہے
    محبّت راکھہ ہوتی ہے
    محبّت پاک ہوتی ہے
    محبّت معصوم سا سچ ہے
    کہ اس کو بولنے سے روح میں
    پاکیزگی سی لوٹ آتی ہے
    تبھی تو! محبّت میں اگر کوئی جھوٹ بولے تو
    !!!!محبّت روٹھہ جاتی ہے

    @
    pink rose
    Last edited by pErIsH_BoY; 26 June 2014, 16:19.



  • #2
    Re: محبّت ٹوٹ جاتی ہے

    Bohat Umdah!
    aay gham-e-hijr-e-yaar,ye tu bata
    kia tujhay koe kaam kaaj nahi!

    Comment


    • #3
      Re: محبّت ٹوٹ جاتی ہے

      الحمدُللہ کہ مجھ سے یہ ریل مس نہیں ہوئی

      میں وہ خوش نصیب ہوں کہ جس پرمحبت اوس کی مانند برستی ہے کہ روح کے ہر مسام میں اندر تک سماتی ہے ،محبت اوس کی مانند۔
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: محبّت ٹوٹ جاتی ہے

        nice sharing...

        Comment

        Working...
        X