Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

"گلیڈی ایٹر کے دل میں کیا ہے''

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • "گلیڈی ایٹر کے دل میں کیا ہے''






    "گلیڈی ایٹر کے دل میں کیا ہے''



    گلیڈی ایٹر کا دل جو پتھر کی سِل ہے۔۔۔
    اور پھر بھی دل ہے۔۔۔۔اور اسکے دل میں کیا ہے؟

    گلیڈی ایٹر کے دل میں برسوں کی ریت ہوتی ہوئی مسافت پہ ایک لڑکی ہے۔۔۔۔!
    اور لڑکی غروب ہوتے نقوش ۔۔۔حیرت کا ایک لمحہ
    ۔۔۔اور اپنے ہونٹوں پہ سرخ بوسہ لیے۔۔۔۔
    ہواؤں کی منتظر ہے۔۔۔۔
    مگر ہوائیں تو خاک اُڑانے کا اذن لیکر ہوا ہوئی ہیں۔۔۔۔!

    گلیڈی ایٹر کے دل میں اسکے مقابلے پر اترنے والےگلیڈی ایٹر کی دوستی ہے۔۔۔۔!
    یہ دوستی تیز دھار بھی ہے ۔۔۔۔!
    سو یہ وہ اپنے مقابلے پر اترنے والے کے عین دل میں اُتار دے گا۔۔۔۔!

    گلیڈی ایٹر کے دل میں۔۔۔ دنیا۔۔۔۔۔
    چہارسمتوں کے دائرے میں ۔۔۔۔۔فلک کو سر پر اُٹھائے دنیا کی۔۔۔۔ ایسی نفرت ہے۔۔۔۔
    جس کی شدت بڑھی تو وہ خود کو مار دے گا۔۔۔۔۔۔



  • #2
    Re: "گلیڈی ایٹر کے دل میں کیا ہے''

    bahut khoob
    :rosekhushboo:rose

    Comment


    • #3
      Re: "گلیڈی ایٹر کے دل میں کیا ہے''



      Comment

      Working...
      X