Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کبھی یاد آؤ تو اس طرح

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کبھی یاد آؤ تو اس طرح

    کبھی یاد آؤ تو اس طرح
    کہ لہو کی ساری تمازتیں
    تمہیں دھوپ دھوپ سمیٹ لیں
    تمہیں رنگ رنگ نکھار دیں
    تمہیں حرف حرف میں سوچ لیں
    تمہیں دیکھنے کا جو شوق ھو
    تو دیار ہجر کی تیرگی
    کو مزاح کی نوک سے نوچ لوں

    کبھی یاد آؤ تو اس طرح
    کہ دل و نظر میں اتر سکو
    کبھی حد سے حبث جنون بڑھے
    تو حواس بن کے بکھر سکو
    کبھی کھل سکو شب وصل میں
    کبھی خون دل میں سنور سکو
    سر راہ گزر جو ملو کبھی
    نہ ٹھر سکو نہ گزر سکو

    میرا درد پھر سے غزل بنے
    کبھی گنگناؤں تو اس طرح
    میرے زخم پھر سے گلاب ھوں
    کبھی مسکراؤں تو اس طرح
    میری ھڑکنیں بھی لرز اٹھیں
    کبھی چوٹ کھاؤں تو اس طرح

    جو نہیں تو پھر بڑے شوق سے
    سبھی رابطے سبھی ضابطے
    کبھی دھوپ چھاؤں میں توڑ دو
    نہ شکست دل کا ستم سہو
    نہ سنو کسی کا عذاب جاں
    نہ کسی سے اپنی خلش کہو
    یونہی خوش پھرو یونہی خوش رہو

    نہ اُجڑ سکیں نہ سنور سکیں
    کبھی دل دُکھاؤ تو اس طرح
    نہ سمٹ سکیں نہ بکھر سکیں
    کبھی بھول جاؤ تو اس طرح


Working...
X