سُدھ بُدھ اپنی کھو بیٹھا ہوں
جانے کس کا ہو بیٹھا ہوں
غیروں سے اب کیا ہے ڈرنا
سب اپنوں کو رو بیٹھا ہوں
میں تو نہیں ہوُں تھکنے والا
ساتھ ہو تُم جب، تو بیٹھا ہوں
تُم کو کیا دُنیا کی فکریں
میں ہوُں نا، میں جو بیٹھا ہوں
میرا تُم سے اب کیا جھگڑا
چھوڑو،جانے دو، بیٹھا ہوں
جو تھے ساتھی چلے گئے ہیں
میں بھی جانے کو بیٹھا ہوں
ہر جانب نفرت کی فصلیں
جانے میں کیا بو بیٹھا ہوں
جاتے جاتے تُم نے کہا تھا
تُم آؤگے، سو بیٹھا ہوں
بیچ چوراہے گندے کپڑے
...ہائے صبا کیوں دھو بیٹھا ہوں
جانے کس کا ہو بیٹھا ہوں
غیروں سے اب کیا ہے ڈرنا
سب اپنوں کو رو بیٹھا ہوں
میں تو نہیں ہوُں تھکنے والا
ساتھ ہو تُم جب، تو بیٹھا ہوں
تُم کو کیا دُنیا کی فکریں
میں ہوُں نا، میں جو بیٹھا ہوں
میرا تُم سے اب کیا جھگڑا
چھوڑو،جانے دو، بیٹھا ہوں
جو تھے ساتھی چلے گئے ہیں
میں بھی جانے کو بیٹھا ہوں
ہر جانب نفرت کی فصلیں
جانے میں کیا بو بیٹھا ہوں
جاتے جاتے تُم نے کہا تھا
تُم آؤگے، سو بیٹھا ہوں
بیچ چوراہے گندے کپڑے
...ہائے صبا کیوں دھو بیٹھا ہوں
Comment