اُبلا انڈا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پوری سردی آدھے کپڑے
اِک غربت کا مارا بچہ
اُبلے انڈے بیچ رہا تھا
ٹھٹھری ہوئی آواز جب اُس کی
میری کار کے اندر آئی
میں جو اِس پوری سردی میں
پورے کپڑے پہنے اپنی
کار کے ہیٹر کے آگے تھا
میں نے بھی اِک اُبلا انڈا
گرم فضا میں بیٹھ کے کھایا
جو اُس پیارے سے بچے
سرد ہوا میں سڑک کنارے
کانپتے ہاتھوں سے چھیلا تھا
پیسے دیتے دیتے میں نے
اُس بچے کو غور سے دیکھا
پوری سردی آدھے کپڑے
اُف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیلے ہونٹوں والا بچہ
سرد ہوا میں کانپ رہا تھا
بچپن اُس کا ہانپ رہا تھا
میں نے اُس کی حالت دیکھی
اور کہا کہ بیٹا تم بھی
اِک انڈہ کھا لو تو کیا ہے؟
وہ بولا کہ توبہ انکل
بیس روپے کا مہنگا انڈہ
میں کیسے کھا سکتا ہوں؟
پوری سردی آدھے کپڑے
اِک غربت کا مارا بچہ
اُبلے انڈے بیچ رہا تھا
ٹھٹھری ہوئی آواز جب اُس کی
میری کار کے اندر آئی
میں جو اِس پوری سردی میں
پورے کپڑے پہنے اپنی
کار کے ہیٹر کے آگے تھا
میں نے بھی اِک اُبلا انڈا
گرم فضا میں بیٹھ کے کھایا
جو اُس پیارے سے بچے
سرد ہوا میں سڑک کنارے
کانپتے ہاتھوں سے چھیلا تھا
پیسے دیتے دیتے میں نے
اُس بچے کو غور سے دیکھا
پوری سردی آدھے کپڑے
اُف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیلے ہونٹوں والا بچہ
سرد ہوا میں کانپ رہا تھا
بچپن اُس کا ہانپ رہا تھا
میں نے اُس کی حالت دیکھی
اور کہا کہ بیٹا تم بھی
اِک انڈہ کھا لو تو کیا ہے؟
وہ بولا کہ توبہ انکل
بیس روپے کا مہنگا انڈہ
میں کیسے کھا سکتا ہوں؟
Comment