چاند بُجھ گیا لیکن
پورے چاند کی شب تھی
آج بھی شبستاں کے
راہ رو بھٹکتے تھے
چاندنی درختوں پر
نم گزیدہ جھونکوں کا
جال سا بناتی تھی
بہتے بہتے خوابیدہ
وقت کی نگاہیں جو
خواب کی ہتھیلی پر
اک سوال بُنتی تھیں
اور تڑپ کے سردیلی
موج کپکپاتی تھی
دیر تک دریچوں سے
اک صدا اُبھرتی تھی۔۔۔۔۔
اک صدا اُبھرتی تھی
اور ڈوب جاتی تھی
چاند بجھ گیا لیکن
بے نوا صدائوں کا
کھیل اب بھی جاری ہے
رات ڈھل گئی لیکن
دور کے درختوں پر
درد کے ہیولوں کا
رقص اب بھی جاری ہے۔۔۔۔
گلناز کوثر
پورے چاند کی شب تھی
آج بھی شبستاں کے
راہ رو بھٹکتے تھے
چاندنی درختوں پر
نم گزیدہ جھونکوں کا
جال سا بناتی تھی
بہتے بہتے خوابیدہ
وقت کی نگاہیں جو
خواب کی ہتھیلی پر
اک سوال بُنتی تھیں
اور تڑپ کے سردیلی
موج کپکپاتی تھی
دیر تک دریچوں سے
اک صدا اُبھرتی تھی۔۔۔۔۔
اک صدا اُبھرتی تھی
اور ڈوب جاتی تھی
چاند بجھ گیا لیکن
بے نوا صدائوں کا
کھیل اب بھی جاری ہے
رات ڈھل گئی لیکن
دور کے درختوں پر
درد کے ہیولوں کا
رقص اب بھی جاری ہے۔۔۔۔
گلناز کوثر
Comment