Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نائٹ ميئر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نائٹ ميئر

    نائٹ ميئر
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت کالی راتوں کے گرداب سے
    ایک آہٹ نکل کر
    دبے پائوں بڑھتی ہے
    کھڑکی سے لگ کر
    کوئی اجنبی شکل رونے لگی ہے ۔۔۔۔
    مجھے وہم ہے
    میں اگر اس کے رونے پہ
    رونے لگوں تو
    یہ فورا پگھل کر مرے ساتھ
    بہنے لگے گی
    کوئی لجلجاتی ہوئی چیز
    سہمے حلق سے اترتی ہے
    اور تهرتهراتی ہوئی سانس
    جمنے لگی ہے
    يہ پتهرائی دهڑکن کی
    اوٓاز ہے يا کوئی دهپ سے
    بستر ميں کُودا ہے
    اور خرخراتی ہوئی ايک مدهم صدا
    يہ صدا ہے يا پهر ميری سوئی
    نگاہوں کو دهڑکا لگا ہے
    لرزتی ہوئی رات کی انٓکھ
    کهلتی نہيں ہے
    کسی طور پتهرائی ساعت
    پگهلتی نہيں ہے
    مجهے وہم ہے پهر اگر يہ
    پگهلنے لگی تو مرے ساتھ
    بہنے لگے گی
    اچڻتی ہوئی سسکياں
    لے رہا ہے کوئی
    جيسے ميں اپنے بستر ميں
    تنہا نہيں ہوں
    ابهی ميں نے چاہا تو ہے
    چيخ کر اڻھ پڑوں
    پر کسی نے
    مری سانس باندهی ہوئی ہے
    مرے پاؤں جکڑے ہوئے ہيں
    کوئی اجنبی چيز ہے جو
    مرے ايسے بے جان تن کو
    دُهنکنے لگی ہے
    مری سانس رُکنے لگی ہے
    Last edited by pErIsH_BoY; 27 March 2014, 10:06.



  • #2
    Re: نائٹ ميئر

    nice :rose

    Comment

    Working...
    X