میں بھی جھوٹا، تم بھی جھوٹے
آؤ چلو تنہا ہو جائیں
کون مریض اور کون مسیحا
اس دکھ سے چھٹکارا پائیں
آنکھیں اپنی، خواب بھی اپنے
اپنے خواب کسے دکھلائیں
آؤ چلو تنہا ہو جائیں
کون مریض اور کون مسیحا
اس دکھ سے چھٹکارا پائیں
آنکھیں اپنی، خواب بھی اپنے
اپنے خواب کسے دکھلائیں
اپنی اپنی روحوں میں سب
اپنے اپنے کوڑھ سجائیں
اپنے اپنے کاندھوں پر سب
اپنی اپنی لاش اٹھائیں
بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں
اپنا اپنا جشن منائیں
شاید لمحہء آیندہ میں
لوگ ہمیں*سچا ٹھہرائیں
کبھی ملیں پھر
اُسی طرح
اُسی جگہ
اُنہیں لمحوں میں
اور اُنہیں لمحوں کی لذّتوں میں
وہی خوش گُمانیوں کے چاند
وہی بد گُمانیوں کے بھنور
وہی مدّ و جزر رفاقتوں کے
وہی عذاب رقابتوں کے
میں کسی سے کوئی کہانی کہوں
تم کسی سے کوئی کہانی کہو
اور ۔۔۔۔۔
اصل میں ایک کہانی ہو
جو اپنی ہو
کبھی ملیں پھر اُسی طرح اُسی جگہ ؟؟
اپنے اپنے کوڑھ سجائیں
اپنے اپنے کاندھوں پر سب
اپنی اپنی لاش اٹھائیں
بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں
اپنا اپنا جشن منائیں
شاید لمحہء آیندہ میں
لوگ ہمیں*سچا ٹھہرائیں
کبھی ملیں پھر
اُسی طرح
اُسی جگہ
اُنہیں لمحوں میں
اور اُنہیں لمحوں کی لذّتوں میں
وہی خوش گُمانیوں کے چاند
وہی بد گُمانیوں کے بھنور
وہی مدّ و جزر رفاقتوں کے
وہی عذاب رقابتوں کے
میں کسی سے کوئی کہانی کہوں
تم کسی سے کوئی کہانی کہو
اور ۔۔۔۔۔
اصل میں ایک کہانی ہو
جو اپنی ہو
کبھی ملیں پھر اُسی طرح اُسی جگہ ؟؟
Comment