Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بہت اُمید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بہت اُمید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی

    بہت اُمید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی
    بشر کو مار دیتا ھے بہت حساس ہونا بھی

    سنو اِک کان سے، اور دوسرے سے پھینک دو باہر
    بہت تکلیف دہ ہے صاحبِ احساس ہونا بھی

    اگرچہ تم دکھاوے کے لئے ہی ساتھ ہو میرے
    چلو، اِتنا ہی کافی ہے تمہارا پاس ہونا بھی

    یونہی تو ابرِ رحمت کی طلب کرتا نہیں کوئی
    ضروری ہے مقدر میں ذرا سی پیاس ہونا بھی

    بہت سے قلب رک جاتے ہیں خوشیوں کی خبر پا کر
    ہمیں تو خوب جچتا ہے غموں کا راس ہونا بھی
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: بہت اُمید رکھنا اور پھر بے آس ہونا بھی

    great sharing..................


    Comment

    Working...
    X