ابھی ٹھہرو
"ابھی کچھ دن لگیں گے"
وصل کو خواہش بنانے میں
تمہیں اپنا سمجھنےکےلیےدل کو منانے میں
ابھی کچھ دن لگیں گے
ابھی ہم اپنی اپنی خوشبوؤں کودل سے ملنےدیں
انہیں محسوس کرنے دیں
وفا کیا اور تقاضائےمحبت کی حدیں کیا ہیں
حدوں کی سرحدیں کیا ہیں
پھر ان کے پارجانے کا سبب کیا ہے
دھیان و بےدھیانی میں
تمہاری بھیگتی باتوں کی ندیاکی روانی میں
کہانی ہی کہانی میں
اگر بےجادہ و منزل
کوئی خواہش دلوں کی کوکھ سےپیدا ہوئی تو کون دیکھےگا
ہمارےنام کی سچائی کو
اورخواہشوں کےلیےنسب ماہتاب چہروں کو
ابھی ٹھہرو
ابھی کچھ دن لگیں گے
رشتی بےنام کو ہم نام کرنے میں
کہانی کو کسی آغاز سےانجام کرنے میں
کہیں اظہارکرنے میں
ہمیں اقرار کرنےمیں
ابھی ٹھہرو
ابھی کچھ دن لگیں گے
"ابھی کچھ دن لگیں گے"
وصل کو خواہش بنانے میں
تمہیں اپنا سمجھنےکےلیےدل کو منانے میں
ابھی کچھ دن لگیں گے
ابھی ہم اپنی اپنی خوشبوؤں کودل سے ملنےدیں
انہیں محسوس کرنے دیں
وفا کیا اور تقاضائےمحبت کی حدیں کیا ہیں
حدوں کی سرحدیں کیا ہیں
پھر ان کے پارجانے کا سبب کیا ہے
دھیان و بےدھیانی میں
تمہاری بھیگتی باتوں کی ندیاکی روانی میں
کہانی ہی کہانی میں
اگر بےجادہ و منزل
کوئی خواہش دلوں کی کوکھ سےپیدا ہوئی تو کون دیکھےگا
ہمارےنام کی سچائی کو
اورخواہشوں کےلیےنسب ماہتاب چہروں کو
ابھی ٹھہرو
ابھی کچھ دن لگیں گے
رشتی بےنام کو ہم نام کرنے میں
کہانی کو کسی آغاز سےانجام کرنے میں
کہیں اظہارکرنے میں
ہمیں اقرار کرنےمیں
ابھی ٹھہرو
ابھی کچھ دن لگیں گے
Comment