ابر بہار نے
پھول کا چہرہ
اپنے بنفشي ہاتھ ميں ليکر
ايسے چوما
پھول کے سارے دکھ
خوشبو بن کر بہہ نکلے ہيں
زود پشيماں
گہري بھوري آنکھوں والا اک شہزادہ
دور ديس سے
چمکيلے مشکي گھوڑے پر ہوا سے باتيں کرتا
جَگر جَگر کرتي تلوار سے جنگل کاٹتا
دروازے سے لپٹي بيليں پرے ہٹاتا
جنگل کي بانہوں ميں جکڑے محل کے ہاتھ چھڑاتا
جب اندر آيا تو ديکھا
شہزادي کے جسم کي ساري سوئياں زنگ آلودہ تھيں
رستہ ديکھنے والي آنکھيں سارے شکوے بھول چکي تھيں

Comment