Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

چنا جور گرم

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • چنا جور گرم

    چنا جور گرم دیکھئے آج اخبار چنا جور گرم تیز الیکشن کا ہے بازار چنا جور گرم آ گئے قوم کے غمخوار چنا جور گرم لگ گیا وعدوں کا انبار چنا جور گرم خوب کھل کھیلنے کا موسم رنگیں آیا پانچ برسوں کا ہے تیوہار چنا جور گرم گھر سے باہر جو نکلئے تو ہر ایک نکڑ پر سنئے تقریر دھواں دھار چنا جور گرم مختلف قسم کے نعروں سے گلی کوچوں کے گونجتے ہیں دَر و دیوار چنا جور گرم خوانچہ سر پہ لئے چیخ رہا ہے ہر دن ہے مرا سب سے مزیدار چنا جور گرم دَل بَدل جتنے ہیں کہتے ہیں یہ سینہ تانے ہم ہیں غالب کی طرفدار چنا جور گرم نوٹ جو دے گا اُسی سمت یہ جھک جائے گا اپنا ایماں ہے لچک دار چنا جور گرم بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے ہے عجب ووٹ کا بیوپار چنا جور گرم ایک پُر آشوب زمانے کی ہے آمد آمد ہیں بُرے وقت کے آثار چنا جور گرم کل جو قاتل تھے وہی آئے مسیحا بن کر رہئے اُن لوگوں سے ہُشیار چنا جور گرم آہ! جنتا کا مقدر نہیں بدلے گا کبھی بنے جس دل کی بھی سرکار چنا جور گرم اس الیکشن کے زمانے میں تو نے اسرار کیا کھلائے گل اشعار چنا جور گرم ٭٭٭

  • #2
    Re: چنا جور گرم



    چنا جور گرم

    دیکھئے آج اخبار چنا جور گرم
    تیز الیکشن کا ہے بازار چنا جور گرم
    آ گئے قوم کے غمخوار چنا جور گرم
    لگ گیا وعدوں کا انبار چنا جور گرم
    خوب کھل کھیلنے کا موسم رنگیں آیا
    پانچ برسوں کا ہے تیوہار چنا جور گرم
    گھر سے باہر جو نکلئے تو ہر ایک نکڑ پر
    سنئے تقریر دھواں دھار چنا جور گرم
    مختلف قسم کے نعروں سے گلی کوچوں کے
    گونجتے ہیں دَر و دیوار چنا جور گرم
    خوانچہ سر پہ لئے چیخ رہا ہے ہر دن
    ہے مرا سب سے مزیدار چنا جور گرم
    دَل بَدل جتنے ہیں کہتے ہیں یہ سینہ تانے
    ہم ہیں غالب کی طرفدار چنا جور گرم
    نوٹ جو دے گا اُسی سمت یہ جھک جائے گا
    اپنا ایماں ہے لچک دار چنا جور گرم
    بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
    ہے عجب ووٹ کا بیوپار چنا جور گرم
    ایک پُر آشوب زمانے کی ہے آمد آمد
    ہیں بُرے وقت کے آثار چنا جور گرم
    کل جو قاتل تھے وہی آئے مسیحا بن کر
    رہئے اُن لوگوں سے ہُشیار چنا جور گرم
    آہ! جنتا کا مقدر نہیں بدلے گا کبھی
    بنے جس دل کی بھی سرکار چنا جور گرم
    اس الیکشن کے زمانے میں تو نے اسرار
    کیا کھلائے گل اشعار چنا جور گرم
    ٭٭٭

    Comment

    Working...
    X