Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بھٹکتی صدا کا پھول ـــــــــ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بھٹکتی صدا کا پھول ـــــــــ

    بھٹکتی صدا کا پھول ـــــــــ


    اداسی ہاتھ دھو کر کیوں مرے پیچھے پڑی ہے؟
    مرے غم کی نجانے عمر کیا ہے؟
    یہ کس چلّہ کشی میں دم بدم مصروف رہتا ہے؟
    یہ کس کہسار سے اترا ہے؟
    کس کٹیا میں رہتا ہے؟

    مجھے کیوں اپنے خوابوں کا کوئی منبع نہیں ملتا؟
    مجھے کیوں موسم سرما کی گرتی برف
    اُجلی برف
    بس اپنے ہی دل کے در پہ، بس اپنے ہی بام جاں پہ ہردم
    دستکیں دیتی ہوئی محسوس ہوتی ہے؟

    مجھے کیوں ایسا لگتا ہے؟
    یہ گرتی برف کے گالے
    گئی عمروں کے لمحوں کے بلاوے ہیں
    !
    یہ اُس خلوت کے ٹکڑے ہیں
    سفیدی پھیر رکھتی ہے جو گہری سرد آنکھوں میں
    ٹھٹھر کر جو تڑخ جاتی ہے خود آزار شاموں میں
    !!
    مجھے کیوں موسم سرما کی گرتی برف
    ایسی یاد لگتی ہے؟
    جو اپنے گھر سے باہر جب نکلتی ہے
    کسی ایسے طلسمی حوض کے پیغام لاتی ہے
    جسے خوابوں کے لاشے پاٹتے ہیں اور جس کی سمت
    انجا نے میں جو بھی شہسوار آئے
    کسی بھٹکی صدا کا پھول بن کر
    اپنے موسم سے بچھڑ جائے ــــــــــــ



  • #2
    Re: بھٹکتی صدا کا پھول ـــــــــ

    waaaaaah zabardast
    :rosekhushboo:rose

    Comment

    Working...
    X