Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی

    کیا طبیعت تھی کسی راہ پہ ڈالی نہ گئی
    کٹ گئی عمر مگر خام خیالی نہ گئی

    اِک عذابِ غمِ دوراں تھا کہ جھیلا نہ گیا
    اِک بلائے غم جاناں تھی کہ ٹالی نہ گئی

    ایسا بھونچال مرے شہرِ بدن میں آیا
    دل کی گرتی ہوئی دیوار سنبھالی نہ گئی

    پھر جو شب خون اندھیرے کی سپہ نے مارا
    بچ نکلنے کی کوئی راہ نکالی نہ گئی

    در پہ آئی تھی شبِ ہجر سوالی بن کر
    لے گئی نیند مری ، لوٹ کے خالی نہ گئی

    میں نے رکھا نہ قدم راہِ وفا پر عاجزؔ
    جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی





  • #2
    Re: جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی

    اِک عذابِ غمِ دوراں تھا کہ جھیلا نہ گیا
    اِک بلائے غم جاناں تھی کہ ٹالی نہ گئی

    kya kehnay

    Comment


    • #3
      Re: جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی

      Originally posted by MR.Fkas View Post
      اِک عذابِ غمِ دوراں تھا کہ جھیلا نہ گیا
      اِک بلائے غم جاناں تھی کہ ٹالی نہ گئی

      kya kehnay


      Comment


      • #4
        Re: جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی

        zabardast
        :rosekhushboo:rose

        Comment


        • #5
          Re: جب تلک راہ میں دیوار اُٹھالی نہ گئی

          buhat aala

          Comment

          Working...
          X