بہت دیرینہ خواہش ہے
سفر آغاز کرنے کی
مگر کس سمت جانا ہے
کسے اب چھوڑنا ہےاور مجھے اب کس کو پانا ہے
سفر کی انتہا کیا ہے،کہاں سے ابتداہوگی؟
کوئ منزل مسافر کی کہیں ہوگی کہ نہ ہوگی
تامل ہے،تذبذب ہے،تڑپ میں ایک تسلسُل ہے
امنگوں سے تہی سینہ،مگر دل ضبط سے بوجھل
ذرا ہمت اگر پاؤں،سفر اُس سمت کر جاؤں
نہ کوئ سمت ہے جس کی،
نہ کوئ ابتدا ہے اور نہ کوئ انتہا جس کی
کہاں چل دُوں کِدھر جاؤں؟
خزاں کے زرد پتوں کی طرح اِس سال جھڑ جاؤں
یا ھُنزہ جھیل کی مانند
کوئ کمزور پُشتہ توڑ کر باہر نکل جاؤں
پہا ڑوں سے اُتر وادیوں اور ریگزاروں کے سبھی منظر،سبھی موسم
میں خود میں جذب کر لوں اور سمندر میں اُتر جاؤں
نوشابہ شوکت

Comment