Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سفر میں کچھ نہیں ہوتا۔۔!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سفر میں کچھ نہیں ہوتا۔۔!

    وقت کی مسافت میں
    کشتیاں گر جل جائیں
    سفر ختم نہیں ہوتا ۔۔

    بادل اگر سمندر ہوں
    اور وقت بہتا سا جھرنا

    کچھ ہو کچھ بن جانے سے
    راستہ نہیں کٹتا

    راستوں کے چلنے میں
    فاصلوں کے مٹنے میں

    ایک انوکھا سحر سا ہے
    سحر اگر تھم جاۓ تو

    سفر رکا سا لگتا ہے
    پر یہ نگاہ کا دھوکہ ہے

    سحر کے تھم جانے سے
    سفر مگر نہیں رکتا

    وقت کی تمازت میں
    فیصلوں کی شدت میں

    راستے سمٹنے میں
    دوریاں تو کٹتی ہیں

    سفر ختم نہیں ہوتا
    سفر ساتھ چلتا ہے

    ہم چاہے کتنا تھک جائیں
    چاہے بے دم ہو کر گر جائیں

    سفر بے رحم سا ہے
    سفر ختم نہیں ہوتا

    منزلوں کے رستوں میں
    اس جہانِ فانی میں

    سفر ہی بس منزل ہے
    منزل کچھ نہیں ہوتی

    منزلوں کے دھوکوں میں
    کتنی جانیں جاتی ہیں

    وحشتوں میں سب الجھی
    امیدیں مر بھی جاتی ہیں

    پر سفر ختم نہیں ہوتا
    اس سفر کی منزل میں

    ہمسفر کی خواہش میں
    اک چارہ گر کی خواہش

    دریچہء من میں جھانکتی ہو گر
    تو من کی بس تم سن لینا

    منزلوں کے دھوکے میں ہمسفر نہ کھو دینا
    من کو بھول بیٹھے تو

    من تو مر ہی جائیگا
    مگر دل کے مر جانے سے

    زندگی کے دھوکے میں
    کیا تم اس سفر میں جی لو گے؟

    ہمسفر ہی منزل ہے
    سفر میں کچھ نہیں ہوتا۔۔!



  • #2
    Re: سفر میں کچھ نہیں ہوتا۔۔!

    bohaaaaaaaaat he khooob
    :tali::tali::tali::tali:

    Comment


    • #3
      Re: سفر میں کچھ نہیں ہوتا۔۔!

      Zabardast

      Mujhe aik nazam yaad aa rahi hai thodi thodi, wo bhi kafi milti jhulti hai.

      Uss ka Title tha "HUM LOG"

      dairoon mein chalte hain.
      dairoon mein chalne se
      dairey to barhtey hain
      Faasle nahi ghaTte

      puri yaad nai jab aaye gi ya mile gi to share karoon ga,

      Nice sharig

      Comment

      Working...
      X