Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یوں اکیلے میں اُسے وہ عہدِ وفا یاد آئے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یوں اکیلے میں اُسے وہ عہدِ وفا یاد آئے

    یوں اکیلے میں اُسے وہ عہدِ وفا یاد آئے
    جیسے بندے کو مُصیبت میں خُدا یاد آئے

    جیسے اُجڑے ہوئے پنچھی کو نشیمن اپنا
    جیسے اپنوں کے بچھڑنے پہ دُعا یاد آئے

    جیسے ڈھللتی ہوئی شاموں کو سویرا کوئی
    جیسے پنجرے میں پرندے کو فضا یاد آئے

    جیسے بوڑھے کو خیالات میں بچپن اپنا
    جیسے بچے کو شرارت پہ سزا یاد آئے

    جیسے اُجڑی ہوئی بستی کو زمانہ اپنا
    جیسے طوفان کے ٹھہرنے پہ دیا یاد آئے

    جیسے پلکوں کے جھپکتے ہی کنارے بھیگیں
    جیسے اُس روز، ہوا کون جُدا، یاد آئے

    جیسے سُورج کی طمازت میں گھٹا یاد آئے
    یوں اکیلے میں اُسے وہ عہدِ وفا یاد آئے
    Last edited by pErIsH_BoY; 3 March 2014, 10:46.



  • #2
    Re: یوں اکیلے میں اُسے وہ عہدِ وفا یاد آئے

    جیسے ڈھلتی ہوئی شاموں کو سویرا کوئی
    جیسے پنجرے میں پرندے کو فضا یاد آئے

    Comment


    • #3
      Re: یوں اکیلے میں اُسے وہ عہدِ وفا یاد آئے

      bohot bohot hi umda

      nice sharing

      Comment

      Working...
      X