Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بن بلائے وہ میرے گھر آیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بن بلائے وہ میرے گھر آیا

    بے ارادہ میں جدھر جا نکلا
    راستہ اس کے ہی گھر کا نکلا
    جس سے شکوہ کیا تنہائی کا
    وہ بھی میری طرح تنہا نکلا
    اک ذراتارنفس کیا ٹوٹا
    جسم کا بوجھ بھی ہلکا نکلا
    دل کی اب اور وضاحت کیا ہو
    ایک کاغذ تھا کہ کورا نکلا
    جامہ حرص پہن کر دیکھا
    یہ میرے جسم پہ چھوٹا نکلا
    بن بلائے وہ میرے گھر آیا
    چلو اک خواب تو سچا نکلا
    ہر طرف پیاس بچھی تھی اکبر
    کس خرابے میں یہ دریا نکلا ۔


Working...
X