خوں بہا
اپنے شہسواروں کو
قتل کرنے والوں سے
خوں بہا طلب کرنا
وارثوں پہ واجب تھا
قاتلوں پہ واجب تھا
خوں بہا ادا کرنا
واجبات کی تکمیل
منصفوں پہ واجب تھی
(منصفوں کی نگرانی
قدسیوں پہ واجب تھی )
وقت کی عدالت میں
ایک سمت مسند تھی
ایک سمت خنجر تھا
تاجِ زرنگار اِک سمت اِک طرف تھی مجبوری
اک طرف مقدر تھا
طائفے پکار اُٹھے
’’تاج و تخت زندہ باد!
سازورخت زندہ باد!‘‘
خلق ہم سے کہتی ہے، سارا ماجرہ لکھیں
کس نے کس طرح پایا اپنا خوں بہا، لکھیں
چشمِ نم سے شرمندہ،
ہم قلم سے شرمندہ، سوچتے ہیں کیا لکھیں
اپنے شہسواروں کو
قتل کرنے والوں سے
خوں بہا طلب کرنا
وارثوں پہ واجب تھا
قاتلوں پہ واجب تھا
خوں بہا ادا کرنا
واجبات کی تکمیل
منصفوں پہ واجب تھی
(منصفوں کی نگرانی
قدسیوں پہ واجب تھی )
وقت کی عدالت میں
ایک سمت مسند تھی
ایک سمت خنجر تھا
تاجِ زرنگار اِک سمت اِک طرف تھی مجبوری
اک طرف مقدر تھا
طائفے پکار اُٹھے
’’تاج و تخت زندہ باد!
سازورخت زندہ باد!‘‘
خلق ہم سے کہتی ہے، سارا ماجرہ لکھیں
کس نے کس طرح پایا اپنا خوں بہا، لکھیں
چشمِ نم سے شرمندہ،
ہم قلم سے شرمندہ، سوچتے ہیں کیا لکھیں