وہ میرا کون لاگے ہے ؟
یہ وہ جذبہ ہے جو دل کے نہاں خانے میں جب اتر ے
تو اندھیاروں میں گویا روشنی بھر دے
اگر مٹی کو چھولے تو اسے رشک قمر کر دے
یہ تپتی دھوپ کو پل میں گھٹا کر دے
یہ خواہش کو دعا کر دے
یہ دھڑکن کو صدا کر دے
کسی بھی عام جذبے کو بے وفا کر دے
دکھوں سے ماورا ء کر دے
یہ جب چاہے بدن میں روح پھونکے اور جب چاہے رہا کردے
تو سوچو کس طرح مجھ کو نہیں ادراک اس شے کا
مجھے ا حساس ہے جاناں!
مجھے اسکا یقین بھی ہے
۔۔۔۔" تمھیں مجھ سے محبت ہے"
کوئی تو ہے لہو میں جو مچلتا ہے
جو ان سوچوں میں پلتا ہے،انوکھی چال چلتا ہے
جو اس ساون کی بوچھاڑوں میں میرے ساتھ جلتا ہے
خیال و خواب کی لہروں پہ میرے ساتھ چلتا ہے
مرے اندر ہی اندر گھات سی گویا لگاتا ہے
مجھے بے خود بناتا ہے ، میری پلکیں جھکاتا ہے
وہ مجھے کو خود بناتا ہے
کہ صدیوں کی مسافت پر کوئی رہ کر
رگ جاں سے بھی آگے ہے
مجھے سوچے ہے میرے ساتھ جاگے ہے
ذرا بتلاؤ تو جاناں!
وہ میراکون لاگے ہے؟