Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تو مجھ سے بچھڑا ' تو میں تیرا راز جان گیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تو مجھ سے بچھڑا ' تو میں تیرا راز جان گیا

    میرا غرور ' تجھے کھو کے ھار مان گیا
    میں چوٹ کھا کے ' مگر اپنی قدر جان گیا

    کہیں افق نا ملا ' میری دشت گردی کو
    تیری دھن میں ' بھری کائنات چھان گیا

    خدا کے بعد تو ' بے انتہا اندھیرا ھے
    تیری طلب میں ' کہاں تک نا میرا دھیان گیا

    جبیں پہ بل بھی نہ آیا ' گنوا کے دونوں جہاں
    جو تو چھنا ' تو میں اپنی شکست مان گیا

    بدلتے رنگ تھے ' تیری امنگ کے غماز
    تو مجھ سے بچھڑا ' تو میں تیرا راز جان گیا

    خود اپنے آپ سے ' میں شکوہ سنج آج بھی ھوں
    ندیم، !! یوں تو مجھے ' اک جھان مان گیا


Working...
X