وہ دن آج کی مانند نہیں تھے
تجھ سے ملنے سے پہلے۔۔۔
صبحیں اور شامیں بالکل ایک جیسی تھیں
شفق کے رنگ مدہم تھے
پرندے شور کرتے تھے
راتیں سب کی سب خاموش ہوتی تھیں
بہت بے کار سی دنیا تھی یہ اس لمحے سے پہلے
جب آرزو نے دامن دل تھاما تھا
مگر اب تو رنگوں سے سارا جگ چمکتا ہے
دودھیا چاند، بلوریں سورج۔۔۔
باد صبا کے نرم جھونکے
سب نیا سا لگتا ہے
شفق میں بھی روشن، سنہری رنگ بکھرے ہیں
شامیں انتظار کی زردی میں کھوئیں، صبحیں تازہ امید ہیں
پرندے تجھ سے ملنے کی خوشی میں میرے ہمراہ
میٹھے گیت گاتے ہیں
پھول کھلکھلاتے ہیں
ہوائیں اب محبت کی پیامبر ہیں
رافعہ خان
تجھ سے ملنے سے پہلے۔۔۔
صبحیں اور شامیں بالکل ایک جیسی تھیں
شفق کے رنگ مدہم تھے
پرندے شور کرتے تھے
راتیں سب کی سب خاموش ہوتی تھیں
بہت بے کار سی دنیا تھی یہ اس لمحے سے پہلے
جب آرزو نے دامن دل تھاما تھا
مگر اب تو رنگوں سے سارا جگ چمکتا ہے
دودھیا چاند، بلوریں سورج۔۔۔
باد صبا کے نرم جھونکے
سب نیا سا لگتا ہے
شفق میں بھی روشن، سنہری رنگ بکھرے ہیں
شامیں انتظار کی زردی میں کھوئیں، صبحیں تازہ امید ہیں
پرندے تجھ سے ملنے کی خوشی میں میرے ہمراہ
میٹھے گیت گاتے ہیں
پھول کھلکھلاتے ہیں
ہوائیں اب محبت کی پیامبر ہیں
رافعہ خان