بہت عرصے سے میں تلاش میں تھی
ایک مخلص دوست کی
جو بھرم رکھ سکے ان سب باتوں کا
جو لفظ دوستی میں محفوظ ہیں
جیسے
سمندر کی گہرائی
کرن سا اجلا پن
مگر میں تلاش کے سفر میں رہی
کوئی میرے معیار پر پورا نہ اترا
پھر یوں ہوا کہ اچانک
مجھے گہرا اجلا سا اک شخص ملا
میں نے اس سے کہا
مجھ سے دوستی کرلو!!
مگر
اس نے آشکار کر دی مجھ پر
میری حقیقت
یہ کہہ کر کہ
تم میرے معیار پر پوری نہیں اترتی
اورمیں۔۔۔
میں تلاش کے سفر میں رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک مخلص دوست کی
جو بھرم رکھ سکے ان سب باتوں کا
جو لفظ دوستی میں محفوظ ہیں
جیسے
سمندر کی گہرائی
کرن سا اجلا پن
مگر میں تلاش کے سفر میں رہی
کوئی میرے معیار پر پورا نہ اترا
پھر یوں ہوا کہ اچانک
مجھے گہرا اجلا سا اک شخص ملا
میں نے اس سے کہا
مجھ سے دوستی کرلو!!
مگر
اس نے آشکار کر دی مجھ پر
میری حقیقت
یہ کہہ کر کہ
تم میرے معیار پر پوری نہیں اترتی
اورمیں۔۔۔
میں تلاش کے سفر میں رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔