قرآن ہاتھوں میں
قرآن ہاتھوں میں لے کے نابینا ایک نمازی
لبوں پہ رکھتا تھا
دونوں آنکھوں سے چومتا تھا
جھکا کے پیشانی یوں عقیدت سے چھو رہا تھا
جو آیتیں پڑھ نہیں سکا
ان کے لمس محسوس کر رہا ہو
میں حیران حیران گزر گیا تھا
میں حیران حیران ٹھہر گیا ہوں
تمھارا ہاتھوں کو چوم کر
چھو کے اپنی آنکھوں سے آج میں نے
جو آیتیں پڑھ نہیں سکا
ان کے لمس محسوس کر لیے ہیں
قرآن ہاتھوں میں لے کے نابینا ایک نمازی
لبوں پہ رکھتا تھا
دونوں آنکھوں سے چومتا تھا
جھکا کے پیشانی یوں عقیدت سے چھو رہا تھا
جو آیتیں پڑھ نہیں سکا
ان کے لمس محسوس کر رہا ہو
میں حیران حیران گزر گیا تھا
میں حیران حیران ٹھہر گیا ہوں
تمھارا ہاتھوں کو چوم کر
چھو کے اپنی آنکھوں سے آج میں نے
جو آیتیں پڑھ نہیں سکا
ان کے لمس محسوس کر لیے ہیں
Comment