Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سوکھے ہونٹ، سلگتی آنکھیں، سرسوں جیسا رنگ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سوکھے ہونٹ، سلگتی آنکھیں، سرسوں جیسا رنگ


    سوکھے ہونٹ، سلگتی آنکھیں، سرسوں جیسا رنگ
    برسوں بعد وہ دیکھ کے مجھ کو رہ جائے گا دنگ​

    ماضی کا وہ لمحہ مجھ کو آج بھی خون رلائے
    اکھڑی اکھڑی باتیں اس کی، غیروں جیسے ڈھنگ​

    تارہ بن کے دور افق پر کانپے، لرزے، ڈولے
    کچی ڈور سے اڑنے والی دیکھو ایک پتنگ​

    دل کو تو پہلے ہی درد کی دیمک چاٹ گئی تھی
    روح کو بھی اب کھاتا جائے تنہائی کا زنگ​

    انہی کے صدقے یا رب میری مشکل کر آسان
    میرے جیسے اور بھی ہیں جو دل کے ہاتھوں تنگ​

    سب کچھ دے کر ہنس دی اور پھر کہنے لگی تقدیر
    کبھی نہ ہوگی پوری تیرے دل کی ایک امنگ​

    شبنم کوئی جو تجھ سے ہارے، جیت پہ مان نہ کرنا
    جیت وہ ہوگی جب جیتو گی اپنے آپ سے جنگ​


    (شبنم شکیل)​
    Last edited by pErIsH_BoY; 24 January 2014, 10:52.


Working...
X