Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نصیحت روز بِکتی ہے، عقیدت روز بِکتی ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نصیحت روز بِکتی ہے، عقیدت روز بِکتی ہے

    نصیحت روز بِکتی ہے، عقیدت روز بِکتی ہے
    تمہارے شہر میں لوگو! محبت روز بِکتی ہے

    امیرِ شہر کے دَر کا ابھی محتاج ہے مذہب
    ابھی مُلا کے فتووں میں شریعت روز بِکتی ہے

    ہمارے خُون کو بھی وہ کسی دن بیچ ڈالے گا
    خریداروں کے جُھرمٹ میں عدالت روز بِکتی ہے

    نجانے لُطف کیا مِلتا ہے ان کو روز بِکنے میں
    طوائف کی طرح لوگو! قیادت روز بِکتی ہے

    کبھی مسجد کے ممبر پر، کبھی حُجرے میں چُھپ چُھپ کر
    میرے واعظ کے لہجے میں، قیامت روز بِکتی ہے

    بڑی لاچار ہیں ساجد جبینیں ان غریبوں کی
    کہ مجبوری کی منڈی میں عبادت روز بِکتی ہے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: نصیحت روز بِکتی ہے، عقیدت روز بِکتی ہے

    Bohat Khoob :)
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X