Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہمیشہ خاص لگتا ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہمیشہ خاص لگتا ہے

    سدا ممتاز لگتا ہے
    دسمبر کس لئے آخر
    ہمیشہ خاص لگتا ہے؟؟

    بہت سہمی ہوئی صبحیں
    اداسی سے بھری شامیں
    دوپہریں روئی روئی سی
    وہ راتیں کھوئی کھوئی سی

    گرم دبیز ہواؤں کا
    وہ کم روشن اجالوں کا
    کبھی گزرے حوالوں کا
    کبھی مشکل سوالوں کا

    بچھڑ جانے کی مایوسی
    ملن کی آس لگتا ہے
    دسمبر کس لئے ؟
    آخر ہمیشہ خاص لگتا ہے
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: ہمیشہ خاص لگتا ہے

    بس اک میری بات نہیں تھی سب کا درد دسمبر تھا
    برف کے شہر میں رہنے والا اک اک فرد دسمبر تھا

    پچھلے سال کے آخر میں بھی حیرت میں ہم تینوں تھے
    اک میں تھا ، اک تنہائی تھی ، اک بےدرد دسمبر تھا

    اپنی اپنی ہمت تھی اور اپنی اپنی قسمت تھی
    ھاتھ کسی کے نیلے تھے اور پیلا ذرد دسمبر تھا

    پھولوں پر تھا سکتہ طاری اور خوشبو سہمی سہمی تھی
    خوفزدہ تھا گلشن سارا اور دہشت گرد دسمبر تھا

    یہ جو تیری آنکھ میں پانی ، یہ جو تیری بات میں سردی
    اتنا ہمیں بتاؤ تم ، کیا ہمدرد دسمبر تھا....!!
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      Re: ہمیشہ خاص لگتا ہے

      Zabar10 Sharing Hay ... Keep Posting ....
      :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

      Comment

      Working...
      X