Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آگئی !!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آگئی !!

    مُجھے ایسا لُطف عطا کیا، جو نہ ہجر تھا نہ وصال تھا !!
    میرے موسموں کے مزاج داں، تُجھے میرا کتنا خیال تھا !!

    کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آگئی !!
    تیرا نام لے کے مِلا اُسے، میرے حافظے کا یہ حال تھا !!

    کبھی موسموں کے سراب میں، کبھی بام و در کے عذاب میں
    وہاں عُمر ہم نے گزار دی، جہاں سانس لینا مُحال تھا !!

    کبھی تُو نے غور نہیں کیا، کہ یہ لوگ کیسے اُجڑ گئے؟
    کوئی میرے جیسا گرفتہ دل، تیرے سامنے کی مثال تھا !!

    تیرے بعد کوئی نہیں ملا، جو یہ حال دیکھ کے پُوچھتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
    مجھے کس کی آگ جُھلسا گئی؟ میرے دل کو کس کا مَلال تھا؟

    کہیں خون ِدل سے لکھا تو تھا، تیرے سال ِہجر کا سانحہ !!!
    وہ ادھوری ڈائری کھو گئی، وہ نجانے کون سا سال تھا ؟؟
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: کِسی اور چہرے کو دیکھ کر، تیری شکل ذہن میں آگئی !!

    wah g wah ap bhi poetey section main:shyy:


    Comment

    Working...
    X