Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا گزرتی ہے تب بہاروں پر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا گزرتی ہے تب بہاروں پر



    کیا گزرتی ہے تب بہاروں پر

    پھول چڑھتے ہیں جب مزاروں پر
    میں نے دیکھا ہے شب سمندر کو
    ناچتے چاند کے اشاروں پر
    دیکھ کر ڈوبتا ہوا مجھ کو
    لوگ ہنستے رہے کناروں پر
    کتنے بچے برہنہ پھرتے ہیں
    روز چادر چڑھے مزاروں پر
    اُس کے مفلوج ہو گئے پاؤں
    جو بھی چلتا رہا سہاروں پر
    تنگ ہونے لگی صفی دنیا
    گھر بسائیں گے اَب ستاروں پر
    ٭٭٭


  • #2
    Re: کیا گزرتی ہے تب بہاروں پر

    bohat umdah

    Comment

    Working...
    X