Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مجھ سے تم نے کیا لینا ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مجھ سے تم نے کیا لینا ہے

    مجھ سے تم نے کیا لینا ہے
    میرے پاس رکھا ہی کیا ہے
    کچھ ٹُوٹے خوابوں کے ٹکڑے
    کچھ آنکھوں میں جلتی راتیں
    کچھ اچھے وقتوں کی یادیں
    کچھ لفظوں کے بکھرے موتی
    کچھ اُلجھی اُلجھی سی سوچیں
    کچھ بے معنی رشتے، ناطے
    کچھ ہونٹوں سے چِپکے شِکوے
    کچھ آدھی کچھ پُوری باتیں...
    جُز اِن بے وقعت سی چیزوں کے
    میرے پاس رکھا ہی کیا ہے

    اِک زخمی سہما سا دِل ہے
    دو اشکوں میں ڈوبی آنکھیں
    چند بُجھتی بُجھتی سی سانسیں
    تم کو میں کیا دے سکتا ہوں
    اِن خالی ہاتھوں میں کیا ہے
    ہاں اِس زخمی سہمے دل میں
    چاروں جانب تم ہی تم ہو
    مُمکن ہو تو وہ لے جاؤ

    عاطف سعید

  • #2
    Re: مجھ سے تم نے کیا لینا ہے

    واہ واہ

    بہت بہت بہت ہی عمدہ انتخاب

    اعلیٰ ترین زوق کا غماز ہے یہ انتخاب۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: مجھ سے تم نے کیا لینا ہے

      bohat aala..........

      Comment

      Working...
      X