تم نہیں ہو تو ایسا لگتاہے۔۔۔
جیسے ویران ہو رہگزار حیات
جیسے خوابوں کے رنگ پھیکے ہوں
جیسے لفظوں سے موت رستی ہو
جیسے سانسوں کے تار بکھرے ہوں
تم نہیں ہو تو ایسا لگتاہے
جیسے خوشبو نہیں ہو کلیوں میں
جیسے سونا پڑا ہو شہر دل
جیسے کچھ بھی نہیں ہو گلیوں میں
جیسے خوشیوں سے دشمنی ہوجائے
جیسے جذبوں سے آشنائی ناں ہو
تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے
جیسے اک عمر کی مسافت پر
بات کچھ بھی سمجھ ناں آئی ہو
جیسے چپ چاپ ہوں آرزو کے شجر
جیسے ویران ہو رہگزار حیات
جیسے خوابوں کے رنگ پھیکے ہوں
جیسے لفظوں سے موت رستی ہو
جیسے سانسوں کے تار بکھرے ہوں
تم نہیں ہو تو ایسا لگتاہے
جیسے خوشبو نہیں ہو کلیوں میں
جیسے سونا پڑا ہو شہر دل
جیسے کچھ بھی نہیں ہو گلیوں میں
جیسے خوشیوں سے دشمنی ہوجائے
جیسے جذبوں سے آشنائی ناں ہو
تم نہیں ہو تو ایسا لگتا ہے
جیسے اک عمر کی مسافت پر
بات کچھ بھی سمجھ ناں آئی ہو
جیسے چپ چاپ ہوں آرزو کے شجر
Comment