Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میرے پاؤں کتنے لہو لہو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میرے پاؤں کتنے لہو لہو

    میرے پاؤں کتنے لہو لہو
    ترے عشق والی دھمال میں
    مرے ہاتھ پر یہ حنا جو ہے
    یہ سجی ہے تیرے ہی خیال میں

    مرے پاس کاسہ بھی ہے مگر...
    مرے لب پہ کوئی صدا نہیں
    میں دعا بدست سہی مگر
    مرے لب پہ کوئی دعا نہیں

    وہ جو آرزو تھی وصال کی
    وہ جو ساعتیں تھیں نصیب سی
    وہ جو گرد گر تھے راستے
    وہ جو منزلیں تھیں قریب سی
    کسی ایک گٹھڑی میں باندھ کر
    کہیں راستے میں ہی چھوڑ دیں
    وہ جو ابتلائیں تھیں زیست کی
    میں نے اپنی جانب وہ موڑ دیں*

    مرے مہرباں ، مرے معتبر
    مری منزلیں نہ تلاش کر
    مجھے سب نے تنہا کیا مگر
    مجھے تُو تو اب نہ نراش کر

    نجمہ شاہین کھوسہ

  • #2
    Re: میرے پاؤں کتنے لہو لہو

    Originally posted by Nadia khan View Post
    میرے پاؤں
    مرے پاس کاسہ بھی ہے مگر...
    مرے لب پہ کوئی صدا نہیں
    میں دعا بدست سہی مگر
    مرے لب پہ کوئی دعا نہیں

    Buhat umda...........beautiful sharing

    Comment


    • #3
      Re: میرے پاؤں کتنے لہو لہو

      bohat khoob..............

      Comment

      Working...
      X