Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سنو! تم دیر مت کرنا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سنو! تم دیر مت کرنا

    سنو! تم دیر مت کرنا
    کوئی آنسو، کوئی آنکھیں
    کوئی چہرہ، کوئی لہجہ
    کوئی آواز تم کو جس قدر روکے
    مگر تم دیر مت کرنا
    کسی کی یاد کی آنکھیں
    تمہیں ہر لمحہ تکتی ہیں
    کسی کی آنکھ میں جاناں
    تمہاری یاد کی بارش ہر اک لمحہ برستی ہے...
    تمہیں بس سوچتے رہنا کسی کا کام رہتا ہے
    سنو! تم دیر مت کرنا
    کوئی آنسو، کوئی آنکھیں
    کوئی چہرہ، کوئی لہجہ
    کوئی آواز تم کو جس قدر روکے
    مگر تم دیر مت کرنا
    تمہاری یاد کا موسم تو صبح و شام رہتا ہے
    کسی کے ہونٹ پر ہر دم تمہارا نام رہتا ہے
    سنو! تم دیر مت کرنا
    کوئی آنسو کوئی آنکھیں، کوئی چہرہ،کوئی لہجہ
    کوئی آواز تم کو جس قدر روکے
    مگر تم دیر مت کرنا
    سنو! تم دیر مت کرنا۔۔۔۔

  • #2
    Re: سنو! تم دیر مت کرنا

    So nice..........

    Comment


    • #3
      Re: سنو! تم دیر مت کرنا

      bahut umda ... jinab

      Comment

      Working...
      X