Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بے دنیائی نے اس دل کی اور بھی۔۔دنیا دار کیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بے دنیائی نے اس دل کی اور بھی۔۔دنیا دار کیا

    سلسہ جُنباں اک تنہا سے روح کس کی تنہا تھی
    ایک اواز ابھی ائی تھی، وہ آواز ہوا کی۔۔۔۔تھی

    بے دنیائی نے اس دل کی اور بھی۔۔دنیا دار کیا
    دل پر ایسی ٹوٹی دنیا، ترک ذرا دنیا کی تھی


    میری رنگ تمنائی بھی فصلوں میرے کام ائی
    میرے گماں کی خوشبو اُس کی رنگت کو پہنا کی تھی


    اپنے اندر ہنستا ہوں میں اور بہت شرماتا ہوں
    خون بھی تھوکا، سچ مچ تھوکا اور یہ سب چالاکی تھی


    اپنے آپ سے جب میں گیا ہوں، تب کی روایت سنتا ہوں
    آکر کتنے دن تک اس کی یاد مجھے پوچھا کی تھی


    ہوں سودائی سودائی سا جب سے میں نے جانا ہے
    طے وہ راہ سر سودائی میں نے بے سودا کی تھی


    گرد تھی بے گانہ روی کی جو تھی نگہ میری، تاہم
    جب کوئی صورت بچھڑی، آنکھوں میں نمنا کی تھی


    ہے یہ قصہ کتنا اچھا، پر میں اچھا سمجھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو
    ایک تھا جس نے یک دم یہ دنیا پیدا کی تھی


  • #2
    Re: بے دنیائی نے اس دل کی اور بھی۔۔دنیا دار کیا

    بہت عمدہ انتخاب ہے جی





    Comment


    • #3
      Re: بے دنیائی نے اس دل کی اور بھی۔۔دنیا دار کیا

      اپنے اندر ہنستا ہوں میں اور بہت شرماتا ہوں
      خون بھی تھوکا، سچ مچ تھوکا اور یہ سب چالاکی تھی



      kia kehne... zabardast intekhab

      Comment

      Working...
      X