Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

*..Kinary Aab Khara

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • *..Kinary Aab Khara

    کنارے آب کھڑاخود سے کہہ رہا ہے کوئی
    گماں گزرتا ہے یہ شخص دوسرا ہے کوئی
    ہوا نے توڑ کے پتا زمیں پر پھینکا ہے
    کہ شب کی جھیل میں پتھر گرا دیا ہے کوئی
    بٹا سکے ہیں پڑوسی کسی کا درد کبھی
    یہی بہت ہے کہ چہرے سے آشنا ہے کوئی
    درخت راہ بتلائیں ہلا ہلا کر ہاتھ
    کہ قافلے سے مسافر بچھڑ گیا ہے کوئی
    چھڑا کے ہاتھ بہت دور بہہ گیا ہے چاند
    کسی کے ساتھ سمندر میں ڈوبتا ہے کوئی
    یہ آسماں سے ٹوٹا ہواستارہ ہے
    کہ دشتِ شب میں بھٹکتی ہوئی صدا ہے کوئی
    مکاں اور نہیں ہے ، بدل گیا ہے مکیں
    اُفق وہی ہے مگرچاند دوسرا ہے کوئی
    شکیب دیپ سے لہرا رہے ہیں پلکوں پر
    دیارِچشم میں کیا آج رِت جگا ہے کوئی
    شکیب جلالی

  • #2
    Re: *..Kinary Aab Khara

    v nice............

    Comment

    Working...
    X