Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

تیری سانسوں میں رفو شام میں رکھا ہوا میں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • تیری سانسوں میں رفو شام میں رکھا ہوا میں



    تیری سانسوں میں رفو شام میں رکھا ہوا میں
    اِک دیا وقت کے اہرام میں رکھا ہوا میں

    تو سمندر کے کسی خواب کا اوڑھا ہوا دن
    اور تہہِ وحشتِ صد کام میں رکھا ہوا میں

    میں ترے شہر کے موسم کی کسی شام کا دُکھ
    اور کسی کوچۂ گمنام میں رکھا ہوا میں

    شب کی دیوار سے لپٹی ہوئی آکاس کی بیل
    اور یادوں کے دروبام میں رکھا ہوا میں

    تو مِری ذات کے مندر میں بھٹکتی ہوئی چیخ
    اور اس چیخ کے کہرام میں رکھا ہوا میں

    میں تری یاد کے پہلو میں گزارا ہوا دن
    اور تری زلفِ سیاہ فام میں رکھا ہوا میں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: تیری سانسوں میں رفو شام میں رکھا ہوا میں

    so nice.............

    Comment


    • #3
      Re: تیری سانسوں میں رفو شام میں رکھا ہوا میں

      بہت ہی زبردست

      Comment

      Working...
      X