Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

راتوں کو اٹھ کر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • راتوں کو اٹھ کر



    راتوں کو اٹھ کر
    خیالوں سے ہو کر
    یادوں میں کھو کر
    تمہیں کیا خبر ہے
    اپنے خدا سے
    میں کیا مانگتا ہوں
    ویرانوں میں جا کر
    دکھڑے سنا کر
    دامن پھیلا کر
    آنسو بہا کر
    تمہیں کیا خبر
    اپنے خدا سے
    میں کیا مانگتا ہوں
    تم تو کہو گے
    صنم مانگتا ہوں
    غنم مانگتا ہوں
    زر مانگتا ہوں
    میں گھر مانگتا ہوں
    زمیں مانگتا ہوں
    نگیں مانگتا ہوں
    تم تو کہو گے
    ہم کو خبر ہے
    کہ راتوں کو اٹھ کر
    خیالوں سے ہو کر
    یادوں میں کھو کر
    آنکھیں بگھو کر
    کسی دلربا کی
    کسی دلنشیں کی
    وفا مانگتا ہوں
    یہ بھی غلط ہے
    وہ بھی غلط ہے
    جو بھی ہے سوچا
    سو بھی غلط ہے
    نہ صنم مانگتا ہوں
    نہ زر مانگتا ہوں
    نہ دلربا کی
    نہ دلنشیں کی
    نہ ماہ جبیں کی وفا مانگتا ہوں
    تمہیں کیا خبر
    اپنے خدا سے میں کیا مانگتا ہوں
    میں اپنے خدا سے
    آدم کے بیٹے کی آنکھوں سے جاتی حیا مانگتا ہوں
    حوا کی بیٹی کے سر سے اترتی ردا مانگتا ہوں
    اس کڑے وقت میں پاک وطن کی بقا مانگتا ہوں
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: راتوں کو اٹھ کر

    آدم کے بیٹے کی آنکھوں سے جاتی حیا مانگتا ہوں
    حوا کی بیٹی کے سر سے اترتی ردا مانگتا ہوں
    اس کڑے وقت میں پاک وطن کی بقا مانگتا ہوں

    :dua duadua
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: راتوں کو اٹھ کر

      buhat khoob sharing

      Comment


      • #4
        Re: راتوں کو اٹھ کر

        nice one hai ji

        Comment


        • #5
          Re: راتوں کو اٹھ کر

          بہت ہی عمدہ

          Comment

          Working...
          X