Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

محلے کی سب سے نشانی پرانی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • محلے کی سب سے نشانی پرانی



    محلے کی سب سے نشانی پرانی
    وہ بڑھیا جسے بچے کہتے تھے نانی
    وہ نانی کی بـاتوں میں پریوں کا ڈیرا
    وہ چہرے کی جھریوں میں صدیوں کا پھیرا
    بھلائے نہیں، بھول سکتا ہے کـوئی
    وہ چھوٹی سی راتیں، وہ لمبی کہانی

    کڑی دھوپ میں اپنے گھر سے نکلنا
    وہ چڑیاں، وہ بلبل، وہ تتلی پکڑنا
    وہ گڑیا کی شادی پہ لڑنا جھگڑنا
    وہ جھولوں سے گرنا، وہ گرتے سنبھلنا
    وہ پیتل کے چھلوں کے پیارے سے تحفے
    وہ ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کی نشانی

    کبھی ریت کے اونچے ٹیلوں پہ جانا
    گھروندے بنانا، بنا کے مٹانا
    وہ معصوم چاہت کی تصویر اپنی
    وہ خوابوں، کهلونوں کی جاگیر اپنی
    نہ دنیا کا غم تھا، نہ رشـتوں کے بندھن
    بڑی خوبصورت تھی وہ زندگانی
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: محلے کی سب سے نشانی پرانی

    نہ دنیا کا غم تھا، نہ رشـتوں کے بندھن
    بڑی خوبصورت تھی وہ زندگانی

    bohat khoob

    Comment


    • #3
      Re: محلے کی سب سے نشانی پرانی

      zabardast........

      Comment

      Working...
      X