Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

محبت ایک عجب پیارا پیارا حادثہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • محبت ایک عجب پیارا پیارا حادثہ

    محبت


    محبت ایک عجب پیارا پیارا حادثہ

    کبھی یہ فخر کے وہ نرم ہاتھ چھو تو لیا
    کبھی یہ فکر کہ بازار سے گزرتے ہوئے
    کئی نگاہوں نے اس کا بدن کو ٹٹولا ہے
    وہ میرے سامنے مانا کہ مسکرایا ہے
    مگر یہ پھول سے لب ایسے منجمد تو نہیں
    کہ لاکھ چاہیں مگر مسکرا سکیں نہ کہیں
    ابھی جو میں نے سنی تھی غزل نما آواز
    وہ جس میں نغمہ بھی تھا درد بھی تھا حسن بھی تھا
    کسی کا نام کسی کا مزاج پوچھے گی
    صبا کی طرح بیگانہ نشیب و فراز
    کبھی خرام صبا کو کسی نے روکا؟



    محبت عجب ایک الجھا الجھا تجربہ ہے

    کبھی یہ زعم۔۔۔وہ میرا ہے صرف میرا
    کبھی یہ سوچ وہ اوروں سے سرگرداں تو نہیں
    جسی کے پاس کسی بزم میں کہیں نہ کہیں
    مرے خیال سے بیگانہ اپنے آپ میں مست
    وہ ایک مجسمہ حسن بن کے بیٹھا ہے
    وہ میرے ایسے ہزاروں سے روشنساس بھی ہے
    مگر نہ جانے، جنوں کا یہ کیسا مرحلہ ہے
    کہ اس فریب تخیل میں مبتلا ہوں میں
    وہ مجھ سے دور بھی ہے، اور میرے پاس بھی ہے
    وہ مجھ کو بھول کے، میرے لیے اداس بھی ہے


    غرض یہ وہم و یقیں کا عجیب سلسہ ہے






    :(

  • #2
    Re: محبت ایک عجب پیارا پیارا حادثہ

    بہت عمدہ انتخاب

    بہت پیاری نثری نظم

    اس خوبصورت فراہمی کا شکریہ۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: محبت ایک عجب پیارا پیارا حادثہ

      buhat khoob.........

      Comment


      • #4
        Re: محبت ایک عجب پیارا پیارا حادثہ

        وہ مجھ کو بھول کے، میرے لیے اداس بھی ہے


        غرض یہ وہم و یقیں کا عجیب سلسہ ہے

        khubsurat nazm ik tuhfa ham sab ke liye

        Comment

        Working...
        X